Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 180

پاکی کا بیان

غسل سے پہلے وضو کرنا

2 hadiths in this chapter

818

Sunan Al Kubra Bayhaqi #818

Sahih

(۸۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -یَبْدَأُ فَیَغْسِلُ یَدَیْہِ ثُمَّ یَتَوَضَّأُ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلاَۃِ ثُمَّ یُدْخِلُ کَفَّیْہِ فِی الْمَائِ فَیُخَلِّلُ بِہَا أُصُولَ شَعَرِہِ حَتَّی إِذَا خُیِّلَ إِلَیْہِ أَنَّہُ قَدِ اسْتَبْرَأَ الْبَشْرَۃَ غَرَفَ بِیَدِہِ ثَلاَثَ غَرَفَاتٍ فَصَبَّہَا عَلَی رَأْسِہِ ثُمَّ اغْتَسَلَ۔ مُخَرَّجٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ مِنْ حَدِیثِ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨١٩) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہلے اپنے ہاتھوں کو دھوتے ، پھر نماز جیسا وضو کرتے، پھر اپنی ہتھیلیوں کو پانی میں داخل کرتے اور بالوں کی جڑوں کا خلال کرتے، یہاں تک کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو معلوم ہوجاتا کہ پانی چمڑے تک پہنچ گیا ہے تو اپنے ہاتھ سے تین چلو بھرتے، انھیں اپنے سر پر ڈالتے پھر غسل کرتے۔

819

Sunan Al Kubra Bayhaqi #819

Sahih

(۸۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَإِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ یَبْدَأُ فَیَغْسِلُ یَدَیْہِ ثُمَّ یُفْرِغُ بِیَمِینِہِ عَلَی شِمَالِہِ ، فَیَغْسِلُ فَرْجَہُ ثُمَّ یَتَوَضَّأُ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلاَۃِ ، ثُمَّ یَأْخُذُ الْمَائَ فَیُدْخِلُ أَصَابِعَہُ فِی أُصُولِ الشَّعْرِ حَتَّی إِذَا رَأَی أَنَّہُ قَدِ اسْتَبْرَأَ حَفَنَ عَلَی رَأْسِہِ ثَلاَثَ حَفَنَاتٍ ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَی سَائِرِ جَسَدِہِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَیْہِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَقَوْلُہُ فِی آخِرِ ہَذَا الْحَدِیثِ : ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَیْہِ۔ غَرِیبٌ صَحِیحٌ حَفِظَہُ أَبُو مُعَاوِیَۃَ دُونَ غَیْرِہِ مِنْ أَصْحَابِ ہِشَامٍ الثِّقَاتِ۔ وَذَلِکَ لِلتَّنْظِیفِ إِنْ شَائَ اللَّہُ تَعَالَی۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۳۱۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٢٠) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب غسل جنابت کرتے تو پہلے ہاتھوں کو دھوتے، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر (پانی) ڈالتے اور اپنی شرم گاہ کو دھوتے، پھر نماز جیسا وضو کرتے، پھر پانی لے کر انگلیوں کو بالوں کی جڑوں میں داخل کرتے، پھر جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیکھتے کہ پانی جڑوں تک پہنچ گیا تو اپنے سر پر تین چلو پانی ڈالتے، پھر اپنے سارے جسم پر پانی بہاتے پھر اپنے پاؤں دھوتے۔ (ب) صحیح مسلم میں یحییٰ بن یحییٰ کی روایت کے آخر میں یہ الفاظ ہیں : پھر اپنے پاؤں دھوتے۔