Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 136

پاکی کا بیان

دو راستوں (شرمگاہوں) سے نکلنے والے خون، کیڑے اور پتھر وغیرہ سے وضو کرنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

564

Sunan Al Kubra Bayhaqi #564

Sahih

(۵۶۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ أَبِی حُبَیْشٍ اسْتَفْتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَتْ : إِنِّی أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْہَرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاَۃَ؟ فَقَالَ : ذَلِکِ عِرْقٌ وَلَیْسَتْ بِالْحَیْضَۃِ ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ فَدَعِی الصَّلاَۃَ ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِی عَنْکِ أَثَرَ الدَّمِ وَتَوَضَّئِی وَصَلِّی ، فَإِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ وَلَیْسَتْ بِالْحَیْضَۃِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ خَلَفِ بْنِ ہِشَامٍ عَنْ حَمَّادٍ دُونَ قَوْلِہِ : وَتَوَضَّئِی ۔ ثُمَّ قَالَ مُسْلِمٌ : وَفِی حَدِیثِ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ زِیَادَۃُ حَرْفٍ تَرَکْنَا ذِکْرَہُ ، وَہَذَا لأَنَّ ہَذِہِ الزِّیَادَۃَ غَیْرُ مَحْفُوظَۃٍ ، إِنَّمَا الْمَحْفُوظُ مَا رَوَاہُ أَبُو مُعَاوِیَۃَ وَغَیْرُہُ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ہَذَا الْحَدِیثَ وَفِی آخِرِہِ قَالَ قَالَ ہِشَامٌ قَالَ أَبِی : ثُمَّ تَوَضَّأَ لِکُلِّ صَلاَۃٍ حَتَّی یَجِیئَ ذَلِکَ الْوَقْتُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٦٥) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت أبی حبیش (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فتویٰ لیا کہ مجھے استحاضہ آتا ہے اور میں پاک نہیں ہوتی تو کیا میں نماز کو چھوڑ دوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ رگ سے ہے حیض نہیں ہے، جب یہ آئے تو نماز چھوڑ دے اور جب بند ہوجائے تو خون کے نشان کو دھو اور وضو کر کے نماز ادا کر۔ یہ رگ سے ہے حیض نہیں ہے۔ (ب) صحیح مسلم میں توضیٔ کے الفاظ نہیں ہیں، امام مسلم (رح) فرماتے ہیں کہ حدیث حماد بن زید میں الفاظ زیادہ ہیں، ہم نے اس کو روایت نہیں کیا اور یہ زیادتی محفوظ بھی نہیں ہے۔ (ج) ہشام کہتے ہیں کہ میرے والد نے کہا : پھر ہر نماز کے لیے وضو کر یہاں تک کہ دوسری کا وقت آجائے۔

565

Sunan Al Kubra Bayhaqi #565

Sahih

(۵۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : الْعَلاَئُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الإِسْفَرَائِینِیُّ بِہَا أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ : بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَلِیٍّ الذُّہْلِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ : قَرَأْتُ عَلَی شَرِیکٍ عَنْ أَبِی الْیَقْظَانِ عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ((الْمُسْتَحَاضَۃُ تَدَعُ الصَّلاَۃَ أَیَّامَ حَیْضِہَا ، وَتَغْتَسِلُ وَتَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ وَتَصُومُ وَتُصَلِّی))۔ وَہَذَا الْحَدِیثُ نَذْکُرُ بَعْضَ مَا قِیلَ فِیہِ إِنْ شَائَ اللَّہُ تَعَالَی فِی کِتَابِ الْحَیْضِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٦٦) عدی بن ثابت اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” استحاضہ والی عورت اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دے، پھر غسل کرے اور ہر نماز کے لیے وضو کرے، روزے رکھے اور نماز پڑھے۔ “

566

Sunan Al Kubra Bayhaqi #566

Sahih

(۵۶۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : زَیْدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْعَلَوِیُّ بِالْکُوفَۃِ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْعَبْسِیُّ أَخْبَرَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّہُ ذُکِرَ عِنْدَہُ الْوُضُوئُ مِنَ الطَّعَامِ - قَالَ الأَعْمَشُ مَرَّۃً : وَالْحِجَامَۃُ لِلصَّائِمِ - فَقَالَ : إِنَّمَا الْوُضُوئُ مِمَّا خَرَجَ وَلَیْسَ مِمَّا دَخَلَ ، وَإِنَّمَا الْفِطْرُ مِمَّا دَخَلَ وَلَیْسَ مِمَّا خَرَجَ۔ (ت) وَرُوِیَ أَیْضًا عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ مِنْ قَوْلِہِ۔ وَرُوِیَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَلاَ یَثْبُتُ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ عبد الرزاق ۶۵۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٦٧) ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ ان کے پاس کھانا کھانے کے بعد وضو کا ذکر کیا گیا۔ ایک مرتبہ اعمش نے پوچھا : روزے دار کو سینگھی لگوانا ؟ تو انھوں نے فرمایا : وضو نکلنے والی چیز سے ہے داخل ہونے والی چیز سے نہیں ہے اور روزے کا ٹوٹنا داخل ہونے والی چیز سے ہے نکلنے والی چیز سے نہیں ہے۔

567

Sunan Al Kubra Bayhaqi #567

Zaeef

(۵۶۸) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُنْقِذٍ حَدَّثَنِی إِدْرِیسُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنِی الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ شُعْبَۃَ یَعْنِی مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((الْوُضُوئُ مِمَّا خَرَجَ وَلَیْسَ مِمَّا دَخَلَ)) (ق) وَرُوِّینَا عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ أَنَّہُ قَالَ فِی الَّذِی یَتَوَضَّأُ فَیَخْرُجُ الدُّودُ مِنْ دُبُرِہِ قَالَ : عَلَیْہِ الْوُضُوئُ ۔ وَکَذَلِکَ قَالَ الْحَسَنُ وَجَمَاعَۃٌ۔ [موضوع۔ أخرجہ ابو نعیم فی الحلیۃ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٦٨) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وضو نکلنے والی چیز سے ہے، داخل ہونے والی چیز سے نہیں ہے۔