Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 123

پاکی کا بیان

پیشاب کے چھینٹوں سے بچنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

507

Sunan Al Kubra Bayhaqi #507

Sahih

(۵۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ بِنَیْسَابُورَ وَأَبُو الْقَاسِمِ : زَیْدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْعَلَوِیُّ بِالْکُوفَۃِ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْعَبْسِیُّ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنِ الأَعْمَشِ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاہِدًا یُحَدِّثُ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی قَبْرَیْنِ فَقَالَ : إِنَّہُمَا لَیُعَذَّبَانِ وَمَا یُعَذَّبَانِ فِی کَبِیرٍ ، أَمَّا أَحَدُہُمَا فَکَانَ یَمْشِی بِالنَّمِیمَۃِ ، وَأَمَّا الآخَرُ فَکَانَ لاَ یَسْتَنْزِہُ مِنْ بَوْلِہِ ۔ وَقَالَ وَکِیعٌ : لاَ یَتَوَقَّی ۔ قَالَ : فَدَعَا بِعَسِیبٍ رَطْبٍ فَشَقَّہُ بِاثْنَیْنِ ، ثُمَّ غَرَسَ عَلَی ہَذَا وَاحِدًا وَعَلَی ہَذَا وَاحِدًا ، ثُمَّ قَالَ : لَعَلَّہُ أَنْ یُخَفَّفَ عَنْہُمَا مَا لَمْ یَیْبَسَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی مُوسَی وَغَیْرِہِ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ وَغَیْرِہِ کُلِّہِمْ عَنْ وَکِیعٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۱۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٠٨) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو قبروں کے پاس سے گزرے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلاشبہ ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے اور کسی بڑی چیز کی وجہ سے نہیں بلکہ ان میں سے ایک چغل خور تھا اور دوسرا اپنے پیشاب کے چھینٹوں سے نہیں بچتا تھا۔ وکیع کہتے ہیں پرہیز نہیں کرتا تھا۔ راوی کہتا ہے : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک تر و تازہ ٹہنی منگوائی اور اس کے دو ٹکڑے کیے، پھر ایک کو ایک قبر پر اور دوسری کو دوسری پر گاڑ دیا پھر فرمایا : شاید اللہ تعالیٰ ان دونوں سے عذاب کو ہلکا کر دے جب تک یہ خشک نہ ہوں۔

508

Sunan Al Kubra Bayhaqi #508

Sahih

(۵۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَۃَ قَالَ : انْطَلَقْتُ أَنَا وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِی فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَمَعَہُ دَرَقَۃٌ أَوْ شِبْہُ الدَّرَقَۃِ ، فَجَلَسَ فَاسَتَتَرَ بِہَا فَبَالَ وَہُوَ جَالِسٌ ، فَقُلْتُ أَنَا وَصَاحِبِی : انْظُرْ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- کَیْفَ یَبُولُ کَمَا تَبُولُ الْمَرْأَۃُ وَہُوَ جَالِسٌ ، فَأَتَانَا فَقَالَ : ((أَمَا عَلِمْتُمْ مَا لَقِیَ صَاحِبُ بَنِی إِسْرَائِیلَ ، کَانَ إِذَا أَصَابَ أَحَدًا مِنْہُمْ شَیْئٌ مِنَ الْبَوْلِ قَرَضَہُ بِالْمِقْرَاضِ ۔ فَنَہَاہُمْ عَنْ ذَلِکَ فَعُذِّبَ فِی قَبْرِہِ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ أبو داؤد ۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٠٩) عبد الرحمن بن حسنہ فرماتے ہیں کہ میں اور عمرو بن عاص (رض) چلے تو رسول اللہ تشریف لائے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ڈھال یا ڈھال نما کوئی چیز تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پردہ کیا اور بیٹھنے کی حالت میں پیشاب کیا۔ میں اور میرے ساتھی نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف دیکھو کیسے پیشاب کرتے ہیں جیسے عورت پیشاب کرتی ہے حالانکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھے ہوئے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تمہیں معلوم نہیں ہے جو بنی اسرائیل والوں کو پہنچا تھا کہ جب ان کو پیشاب وغیرہ لگ جاتا تو اس کو قینچیوں سے کاٹ دیتے تھے، پھر جب وہ اس کام سے رک گئے تو اپنی قبر میں عذاب دیے گئے۔

550

Sunan Al Kubra Bayhaqi #550

Zaeef

(۵۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ الْحَارِثِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا فَہْدُ بْنُ حَیَّانَ الْقَیْسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو یَعْقُوبَ الضَّبِّیُّ وَہُوَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنْ أُمِّہِ عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- بَالَ فَأَتَاہُ عُمَرُ بِکُوزٍ مِنْ مَائٍ ، فَقَالَ : مَا ہَذَا یَا عُمَرُ؟ ۔ قَالَ : تَوَضَّأْ بِہِ۔ قَالَ : لَمْ أُومَرْ کُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ ، وَلَوْ فَعَلْتُ کَانَتْ سُنَّۃً ۔ لَفْظُ حَدِیثِ فَہْدِ بْنِ حَیَّانَ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۴۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٥١) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پیشاب کیا تو سیدنا عمر (رض) پانی کا ایک پیالہ لے کر آئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اے عمر ! یہ کیا ہے ؟ “ سیدنا عمر (رض) نے کہا : آپ اس سے وضو کرلیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب بھی میں پیشاب کروں تو وضو کروں اس کا مجھے حکم نہیں دیا گیا اور اگر میں ایسے کروں تو سنت بن جائے۔

551

Sunan Al Kubra Bayhaqi #551

Zaeef

(۵۵۲) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْخَلِیلِ الصُّوفِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَۃَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ سَہْلِ بْنِ الْمُغِیرَۃِ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ إِسْحَاقَ وَزَمْعَۃُ قَالاَ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یَزْدَادَ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ إِذَا بَالَ نَتَرَ ذَکَرَہُ ثَلاَثَ نَتَرَاتٍ۔ (ج) قَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَدِیٍّ : عِیسَی بْنُ یَزْدَادَ عَنْ أَبِیہِ مُرْسَلٌ ، رَوَی عَنْہُ زَمْعَۃُ بْنُ صَالِحٍ لاَ یَصِحُّ ، سَمِعْتُ ابْنَ حَمَّادٍ یَذْکُرُہُ عَنِ الْبُخَارِیِّ۔ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ : وَقِیلَ عِیسَی بْنُ أَزْدَادَ لاَ یُعْرَفُ إِلاَّ بِہَذَا الْحَدِیثِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابن عدی ۵/۲۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٥٥٢) عیسیٰ بن یزداد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب پیشاب کرتے تو اپنی شرمگاہ کو تین مرتبہ صاف کرتے۔ (ب) عبداللہ بن عدی کہتے ہیں کہ عیسیٰ بن یزداد اپنے والد سے مرسل روایت بیان کرتے ہیں۔ عبداللہ کہتے ہیں : عیسیٰ بن یزداد اسی روایت میں ہے۔