Silsila Sahiha #1245
-" إن الله مع الدائن (اي المديون) حتى يقضي دينه ما لم يكن فيما يكره الله".-" إن الله مع الدائن (أي المديون) حتى يقضي دينه ما لم يكن فيما يكره الله".
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ قرض لینے والے کے ساتھ ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ قرض ادا کر دے، الا یہ کہ اس قر ضے کا تعلق اللہ تعالیٰ کی ناپسندیدہ چیزوں سے ہو۔“ سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ اپنے خزانچی کو کہتے تھے: تو جا اور کہیں سے میرے لیے قرضہ لے آ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث سننے کے بعد میں نہیں چاہتا کہ رات گزاروں مگر اس حال میں کہ اللہ تعالیٰ میرے ساتھ ہو۔