Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 9 · Chapter 849

حدود، معاملات، احکام

ہر کوئی اپنے جرم کا ذمہ دار خود ہو گا

5 hadiths in this chapter

1239

Silsila Sahiha #1239

Sahih

-" الا لا يجني جان إلا على نفسه، لا يجني والد على ولده ولا مولود على والده".-" ألا لا يجني جان إلا على نفسه، لا يجني والد على ولده ولا مولود على والده".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عمرو بن احوص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع کے موقع پر فرماتے سنا: ”خبردار! ہر مجرم صرف اپنے حق میں برا کرے گا، والد اپنے بیٹے کی حق میں برا کر سکتا ہے نہ بیٹا والد کے حق میں، (‏‏‏‏یعنی دونوں اپنے اپنے جرائم کے خود ذمہ دار ہوں گے)۔“

1240

Silsila Sahiha #1240

Sahih

-" اما إنك لا تجني عليه، ولا يجني عليك".-" أما إنك لا تجني عليه، ولا يجني عليك".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابورمثہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے باپ کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے باپ سے پوچھا: ”یہ تیرے ساتھ کون ہے؟“ انہوں نے کہا: یہ میرا بیٹا ہے، میں اس بات پر گواہی دے سکتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ ہو جا! تو اس کے حق میں برا کر سکتا ہے نہ وہ تیرے حق میں۔“

1241

Silsila Sahiha #1241

Sahih

-" لا تجني ام على ولد لا تجني ام على ولد".-" لا تجني أم على ولد لا تجني أم على ولد".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا طارق محاربی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ماں اپنے بیٹے کے حق میں برا نہیں کر سکتی، ماں اپنے بیٹے کے حق میں برا نہیں کر سکتی (‏‏‏‏یعنی وہ اپنے جرم کی خود ذمہ دار ہو گی)۔“

1242

Silsila Sahiha #1242

Sahih

-" لا تجني عليه ولا يجني عليك".-" لا تجني عليه ولا يجني عليك".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا خشخاش عنبری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے بیٹے کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ تیرا بیٹا ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کے حق میں برا نہیں کر سکتا اور وہ تیرے حق میں برا نہیں کر سکتا (‏‏‏‏یعنی تم دونوں اپنے اپنے جرائم کے خود ذمہ دار ہو)۔“

1243

Silsila Sahiha #1243

Sahih

-" لا تجني نفس على اخرى".-" لا تجني نفس على أخرى".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی کسی کے حق میں برا نہیں کر سکتا (‏‏‏‏یعنی ہر کوئی اپنے جرم کا خود ذمہ دار ہے)۔“