Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 9 · Chapter 841

حدود، معاملات، احکام

لوگوں کو سزائیں دینے والوں کو سخت سزا ہو گی

1 hadith in this chapter

1227

Silsila Sahiha #1227

Sahih

-" اشد الناس عذابا عند الله يوم القيامة اشدهم عذابا للناس في الدنيا".-" أشد الناس عذابا عند الله يوم القيامة أشدهم عذابا للناس في الدنيا".

اردو ترجمہ · Urdu

حکیم بن حزام کہتے ہیں کہ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے ایک زمیندار آدمی کو کسی وجہ سے پکڑا (‏‏‏‏اور اسے سزا دی)۔ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اس سلسلے میں ابوعبیدہ سے بات کی۔ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ آپ نے امیر کو غصہ دلایا ہے؟ خالد بن ولید نے جواب دیا: میرا ارادہ ان کو غصہ دلانے کا تو نہیں تھا، میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے ہاں اس آدمی کو شدید ترین عذاب دیا جائے گا جو دنیا میں لوگوں کو سخت سزائیں دیتا ہے۔“