Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 9 · Chapter 830

حدود، معاملات، احکام

شراب برائیوں کی جڑ ہے، شراب کی نہوست

4 hadiths in this chapter

1213

Silsila Sahiha #1213

Sahih

-" كل مخمر خمر، وكل مسكر حرام، ومن شرب مسكرا بخست صلاته اربعين صباحا، فإن تاب تاب الله عليه، فإن عاد الرابعة كان حقا على الله ان يسقيه من طينة الخبال، قيل: وما طينة الخبال؟ قال: صديد اهل النار، ومن سقاه صغيرا لا يعرف حلاله من حرامه، كان حقا على الله ان يسقيه من طينة الخبال".-" كل مخمر خمر، وكل مسكر حرام، ومن شرب مسكرا بخست صلاته أربعين صباحا، فإن تاب تاب الله عليه، فإن عاد الرابعة كان حقا على الله أن يسقيه من طينة الخبال، قيل: وما طينة الخبال؟ قال: صديد أهل النار، ومن سقاه صغيرا لا يعرف حلاله من حرامه، كان حقا على الله أن يسقيه من طينة الخبال".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز ”خمر“ ہے اور نشہ آور چیز حرام ہے، جس نے نشہ آور مشروب پیا تو چالیس روز اس کی نماز قبول نہیں ہو گی، اگر اس نے توبہ کی تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا۔ اگر اس نے چوتھی دفعہ شراب پی لی تو اللہ تعالیٰ پر حق ہے، وہ اسے «طينة الخبال» سے پلائے۔“ کہا: گیا کہ «طينة الخبال» کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنمیوں کی خون ملی پیپ۔ جس آدمی نے کسی ایسے بچے کو شراب پلائی جو حلال و حرام بھی نہیں جانتا تھا تو اللہ پر حق ہے کہ اسے «طينة الخبال» سے پلائے۔“

1214

Silsila Sahiha #1214

Sahih

-" الخمر ام الخبائث ومن شربها لم يقبل الله منه صلاة اربعين يوما، فإن مات وهي في بطنه مات ميتة جاهلية".-" الخمر أم الخبائث ومن شربها لم يقبل الله منه صلاة أربعين يوما، فإن مات وهي في بطنه مات ميتة جاهلية".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب، خباثتوں کی جڑ ہے، جس نے شراب پی، چالیس روز اس کی نماز قبول نہیں ہو گی، وہ آدمی جاہلیت کی موت مرے گا، جس کے پیٹ میں مرتے وقت شراب ہو گی۔“

1215

Silsila Sahiha #1215

Sahih

-" الخمر ام الفواحش واكبر الكبائر، من شربها وقع على امه وخالته وعمته".-" الخمر أم الفواحش وأكبر الكبائر، من شربها وقع على أمه وخالته وعمته".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب بے حیائیوں کی جڑ ہے اور سب سے بڑا کبیرہ گناہ ہے، جو اس کو پئے گا وہ اپنی ماں، خالہ اور پھوپھی سے زنا کر بیٹھے گا۔“

1216

Silsila Sahiha #1216

Sahih

-" من شرب الخمر في الدنيا ولم يتب لم يشربها في الآخرة وإن ادخل الجنة".-" من شرب الخمر في الدنيا ولم يتب لم يشربها في الآخرة وإن أدخل الجنة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں شراب پی اور توبہ نہ کی تو وہ آخرت میں (‏‏‏‏ ‏‏‏‏یہ مشروب) نہیں پی سکے گا، اگرچہ جنت میں داخل بھی ہو جائے۔“