Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 9 · Chapter 821

حدود، معاملات، احکام

ہمسائے کی بیوی سے بدکاری کرنا یا اس کے گھر سے چوری کرنا سنگین جرم ہے

1 hadith in this chapter

1200

Silsila Sahiha #1200

Sahih

-" لان يزني الرجل بعشر نسوة ايسر عليه من ان يزني بامراة جاره، ولان يسرق الرجل من عشر ابيات ايسر عليه من يسرق من جاره".-" لأن يزني الرجل بعشر نسوة أيسر عليه من أن يزني بامرأة جاره، ولأن يسرق الرجل من عشر أبيات أيسر عليه من يسرق من جاره".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے پوچھا: ”زنا کے بارے میں تم لوگ کیا کہو گے؟“ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول نے اسے حرام قرار دیا ہے اور یہ قیامت تک حرام رہے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کا دس عورتوں سے زنا کرنے کا جرم ہمسائے کی ایک بیوی سے بدکاری کرنے کے جرم (‏‏‏‏کی سنگینی) سے کم ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے چوری کے بارے میں سوال کیا، انہوں نے وہی جواب دیا جو بدکاری کے بارے میں دیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کا دس گھروں سے چوری کرنے کا جرم ہمسائے کے گھر سے چوری کرنے کے جرم (‏‏‏‏ کی سنگینی سے) کم ہے۔“