Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 9 · Chapter 820

حدود، معاملات، احکام

شرعی حد نافذ کرنے کی اہمیت

2 hadiths in this chapter

1198

Silsila Sahiha #1198

Sahih

-" حد يعمل به في الارض خير لاهل الارض من ان يمطروا اربعين صباحا".-" حد يعمل به في الأرض خير لأهل الأرض من أن يمطروا أربعين صباحا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شرعی حد، جسے زمین (‏‏‏‏میں بسنے والوں) پر نافذ کیا جائے، وہ اہل زمین کے حق میں چالیس دنوں کی بارش سے بہتر ہے۔“

1199

Silsila Sahiha #1199

Sahih

-" الشيخ والشيخة إذا زنيا فارجموهما البتة".-" الشيخ والشيخة إذا زنيا فارجموهما البتة".

اردو ترجمہ · Urdu

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب شادی شدہ مرد اور عورت زنا کریں تو انہیں بہر صورت سنگسار کر دو۔“ یہ حدیث سیدنا عمر، سیدنا زید بن ثابت، سیدنا ابی بن کعب اور ابوامامہ بن سہل کی خالہ سیدہ عجما رضی رللہ عنہم سے مروی ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے اندیشہ ہے کہ طویل زمانہ بیت جانے کے بعد کہنے والا کہے گا کہ ہمیں تو اللہ تعالیٰ کی کتاب میں سنگسار کرنے کا حکم نہیں ملا اور اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کے عائد کردہ فریضے کو ترک کر کے گمراہ ہو جائیں گے۔ آگاہ ہو جاؤ! شادی شدہ زانی کو سنگسار کرنا حق ہے، جب گواہ گواہی دے دیں یا عورت کا حمل واضح ہو جائے یا مجرم خود اعتراف کر لے۔ میں نے (‏‏‏‏یہ آیت) خود پڑھی تھی: «الشيخ والشيخة» الخ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہم نے سنگسار کیا۔