Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 8 · Chapter 805

خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

ام الولد کی خرید و فروخت

1 hadith in this chapter

1180

Silsila Sahiha #1180

Sahih

-" لا تباع ام الولد".-" لا تباع أم الولد".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی فوت ہو گیا، اس نے مجھے جس مال کے بارے میں وصیت کی تھی، اس میں اس کی ام ولد اور آزاد بیوی بھی تھی۔ ام ولد اور بیوی کے مابین جھگڑا ہونے لگا۔ بیوی نے کہا: او کمینی عورت! کل کلاں تیرا کان پکڑ کر تجھے بازار میں فروخت کر دیا جائے گا۔ اس نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلا دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام ولد کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔“