Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 8 · Chapter 794

خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

ادائیگی کے عزم سے قرضہ لینے پر اللہ تعالیٰ کی معاونت

2 hadiths in this chapter

1167

Silsila Sahiha #1167

Sahih

-" من اخذ دينا وهو يريد ان يؤديه اعانه الله عز وجل".-" من أخذ دينا وهو يريد أن يؤديه أعانه الله عز وجل".

اردو ترجمہ · Urdu

عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ زوجہ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے قرضہ لیا۔ کسی نے ان سے کہا: ام المؤمنین! آپ قرضہ تو لے رہی ہیں، لیکن اس کی ادائیگی کی (آپ میں طاقت ہی نہیں ہے)۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو بندہ قرضہ لیتا ہے اور اس کی ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتے ہیں۔“

1168

Silsila Sahiha #1168

Sahih

-" من كان عليه دين ينوي اداءه كان معه من الله عون وسبب الله له رزقا".-" من كان عليه دين ينوي أداءه كان معه من الله عون وسبب الله له رزقا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس پر قرضہ ہو اور وہ اس کی ادائیگی کا ارادہ (‏‏‏‏اور نیت) رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی مدد ہو گی اور اللہ تعالیٰ اس کے رزق کے لیے اسباب پیدا فرمائے گا۔ ‏‏‏‏“