Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 8 · Chapter 773

خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

زمین ٹھیکے پر دینا

2 hadiths in this chapter

1141

Silsila Sahiha #1141

Sahih

-" ما اصاب الحجام فاعلفه الناضح".-" ما أصاب الحجام فأعلفه الناضح".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبید بن رفاعہ بن رافع بن خدیج کہتے ہیں جب میرا دادا لونڈی، اونٹ، غلام، حجام اور کچھ زمین چھوڑ کر فوت ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لونڈی کی کمائی سے منع فرما دیا۔ امام شعبہ کہتے ہیں: بدکاری کا خطرہ ہونے کی وجہ سے (منع کیا گیا)۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: ”حجام کی کمائی کو اونٹوں کا چارہ بنا دے۔“ اور زمین کے بارے میں فرمایا: ”اس کو خود کاشت کر لیا کر یا پھر ویسے ہی پڑی رہنے دے۔“

1142

Silsila Sahiha #1142

Sahih

-" إنما يزرع ثلاثة: رجل له ارض، فهو يزرعها ورجل منح ارضا فهو يزرع ما منح ورجل استكرى ارضا بذهب او فضة".-" إنما يزرع ثلاثة: رجل له أرض، فهو يزرعها ورجل منح أرضا فهو يزرع ما منح ورجل استكرى أرضا بذهب أو فضة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع کیا اور فرمایا: ”تین طرح کے لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں ?? وہ آدمی جو اپنی زمین میں کھیتی باڑی کرتا ہے، ② وہ آدمی، جس کو زمین عارضی طور پر عطیہ دی گئی ہو، وہ اس میں کھیتی باڑی کرتا ہے اور ③ وہ آدمی جس نے سونے یا چاندی کے عوض زمیں کرائے پر لی ہو (وہ اس میں کھیتی باڑی کرتا ہے)۔“