Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 8 · Chapter 752

خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

بدو سے خرید و فروخت کرنے کا انداز

1 hadith in this chapter

1111

Silsila Sahiha #1111

Sahih

- (احسنوا مبايعة الاعرابي).- (أحسِنُوا مبايعة الأعرابيِّ).

اردو ترجمہ · Urdu

زیاد بن حصین اپنے باپ حصین بن قیس سے راویت کرتے ہیں کہ وہ مدینہ غلہ لے کر آئے، ان کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اعرابی! تو کون سی چیز اٹھا کر لایا ہے: اس نے کہا: گندم ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے بارے تیرا کیا ارادہ ہے؟“ اس نے کہا: میں اس کو فروخت کرنا چاہتا ہوں۔ پھر اس بدو نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: ”اچھے طریقے سے اس اعرابی کے ساتھ خرید و فروخت کرو۔“