Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 27 · Chapter 2667

سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار

ہر مسلمان پناہ دے سکتا ہے

1 hadith in this chapter

4063

Silsila Sahiha #4063

Sahih

-" يا ام هانئ! قد اجرنا من اجرت، وامنا من امنت".-" يا أم هانئ! قد أجرنا من أجرت، وأمنا من أمنت".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے فتح مکہ والے دن اپنے سسرال کے دو آدمیوں کو پناہ دی اور ا‏‏‏‏ن کو گھر میں داخل کر کے دروازہ بند کر دیا۔ میری ماں کا بیٹا علی بن ابوطالب آیا اور ا‏‏‏‏ن دونوں پر تلوار سونت لی۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلی گئی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم موجود نہ تھے، البتہ سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا موجود تھیں، لیکن وہ مجھ پر اپنے خادند سے بھی زیادہ سخت تھیں۔ اچانک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ پر غبار کے اثرات تھے۔ جب میں نے آپ کو ساری بات بتلائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام ہانی! جس کو تو نے پناہ دی ا‏‏‏‏س کو ہم نے پناہ دی اور جس کو تو نے امن دیا ا‏‏‏‏س کو ہم نے امن دیا۔“