Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 27 · Chapter 2666

سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار

آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بڑے عادل تھے

1 hadith in this chapter

4062

Silsila Sahiha #4062

Sahih

-" والله لا تجدون بعدي اعدل عليكم مني".-" والله لا تجدون بعدي أعدل عليكم مني".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مال تقسیم فرما رہے تھے، بنو تمیم کا ایک ذوالخویصرہ نامی آدمی آیا اور کہا: اے محمد! انصاف کرو، اللہ کی قسم! آج تم نے انصاف نہیں کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا:“ اﷲ کی قسم! تم میرے بعد اپنے حق میں مجھ سے زیادہ عدل کرنے والا نہیں پاؤ گے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ مجھے اجازت دیں گے کہ اس کی گردن اتار دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏نہیں۔ ”‏‏ اس کے ایسے ساتھی بھی ہیں کہ تم اپنی نماز کو ان کی نماز کے مقابلے میں حقیر سمجھو گے۔“ ‏‏‏‏