Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 27 · Chapter 2645

سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار

مقام محمود

3 hadiths in this chapter

4036

Silsila Sahiha #4036

Sahih

-" يبعث الناس يوم القيامة، فاكون انا وامتي على تل، ويكسوني ربي حلة خضراء، ثم يؤذن لي، فاقول ما شاء الله ان اقول، فذاك المقام المحمود".-" يبعث الناس يوم القيامة، فأكون أنا وأمتي على تل، ويكسوني ربي حلة خضراء، ثم يؤذن لي، فأقول ما شاء الله أن أقول، فذاك المقام المحمود".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏لوگوں کو قیامت کے دن اٹھایا جائے گا، میں اور میری امت ایک ٹیلے پر ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ مجھے سبز رنگ کی پوشاک پہنائیں گے۔ پھر مجھے اجازت دی جائے گی اور میں کہوں گا جو اللہ تعالیٰ چاہیں گے، یہی مقام محمود ہے۔“

4037

Silsila Sahiha #4037

Sahih

-" المقام المحمود: الشفاعة".-" المقام المحمود: الشفاعة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شفاعت، مقام محمود ہے۔“

4038

Silsila Sahiha #4038

Sahih

-" إن الشمس تدنو حتى يبلغ العرق نصف الاذن، فبيناهم كذلك استغاثوا بآدم فيقول: لست صاحب ذلك، ثم بموسى، فيقول كذلك، ثم محمد صلى الله عليه وسلم، فيشفع بين الخلق، فيمشي حتى ياخذ بحلقة الجنة، فيومئذ يبعثه الله مقاما محمودا، يحمده اهل الجمع كلهم".-" إن الشمس تدنو حتى يبلغ العرق نصف الأذن، فبيناهم كذلك استغاثوا بآدم فيقول: لست صاحب ذلك، ثم بموسى، فيقول كذلك، ثم محمد صلى الله عليه وسلم، فيشفع بين الخلق، فيمشي حتى يأخذ بحلقة الجنة، فيومئذ يبعثه الله مقاما محمودا، يحمده أهل الجمع كلهم".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک سورج قریب ہو گا (‏‏‏‏ اور اتنا قریب ہو گا کہ اس کی حرارت کی وجہ سے) بہنے والا پسینہ آدمی کے کان کے نصف تک پہنچ جائے گا، وہ اسی حالت میں سیدنا آدم علیہ السلام کو مدد کے لیے پکاریں گے۔ وہ کہیں گے: میں اس کا اہل نہیں ہوں۔ پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو پکاریں گے، وہ بھی یہی جواب دیں گے۔ پھر جب وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آواز دیں گے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مخلوق کے لیے سفارش کریں گے، آپ چلیں گے اور جنت کے کڑے پکڑ لیں گے، اس دن اللہ تعالیٰ آپ کو مقام محمود پر اٹھائے گا، تمام لوگ آپ کی تعریف کریں گے۔“