Silsila Sahiha #4008
-" الشمس والقمر ثوران مكوران في النار يوم القيامة".-" الشمس والقمر ثوران مكوران في النار يوم القيامة".
اردو ترجمہ · Urdu
عبدالعزیز بن مختار بن عبداللہ دناج کہتے ہیں کہ میں خالد بن عبداللہ بن خالد بن اسید کے عہد میں ایک مسجد میں ابو سلمی بن عبدالرحمٰن کے ساتھ بیٹھا تھا۔ حسن بھی آ کر بیٹھ گئے، ہم گفتگو کرتے رہے، دوران گفتگو ابوسلمہ نے کہا: ہمیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت والے دن سورج اور چاند دونوں دوزخ میں لپٹے ہوئے ہوں گے اور ان کا رنگ سرخ ہو گا۔ “ حسن نے کہا: ان کا کیا گناہ ہے؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کر رہا ہوں۔ یہ سن کر حسن خاموش ہو گیا۔