Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 26 · Chapter 2605

جنت اور جہنم

جنت میں داخل ہونے والی عورتوں کی تعداد کم ہو گی

1 hadith in this chapter

3990

Silsila Sahiha #3990

Sahih

-" لا يدخل الجنة من النساء إلا من كان منهن مثل هذا الغراب في الغربان".-" لا يدخل الجنة من النساء إلا من كان منهن مثل هذا الغراب في الغربان".

اردو ترجمہ · Urdu

عمارہ بن خزیمہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ حج یا عمرے کے موقع پر سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے تھے، اچانک ایک عورت آئی، اس نے کنگن اور انگوٹھیاں پہن کر اپنا ہاتھ کجاوے پر پھیلا رکھا تھا۔ انہوں نے کہا: ہم اسی گھاٹی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏ذرا دیکھو، آیا کوئی چیز نظر آ رہی ہے؟“ ‏‏‏‏ ہم نے کہا: کوے نظر آ رہے ہیں، ان میں ایک کوا سرخ چونچ اور سرخ پیروں والا بھی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں کی اتنی ہی تعداد جنت میں داخل ہو گی جتنی ان کووں میں اس کوے کی ہے۔“