Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 26 · Chapter 2604

جنت اور جہنم

مومنوں اور مشرکوں کے نابالغ بچوں کا انجام

4 hadiths in this chapter

3986

Silsila Sahiha #3986

Sahih

-" اطفال المسلمين في جبل في الجنة يكفلهم إبراهيم وسارة حتى يدفعونهم إلى آبائهم يوم القيامة".-" أطفال المسلمين في جبل في الجنة يكفلهم إبراهيم وسارة حتى يدفعونهم إلى آبائهم يوم القيامة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں کے بچے جنت کے ایک پہاڑ میں رہتے ہیں، سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدہ سارہ علیہا السلام ان کی کفالت کرتے ہیں، روز قیامت انہیں ان کے آباء کے حوالے کر دیں گے۔“ ‏‏‏‏

3987

Silsila Sahiha #3987

Sahih

-" ذراري المسلمين في الجنة تكفلهم إبراهيم صلى الله عليه وسلم".-" ذراري المسلمين في الجنة تكفلهم إبراهيم صلى الله عليه وسلم".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏مسلمانوں کے (‏‏‏‏ ‏‏‏‏نابالغ) بچے جنت میں ہیں، سیدنا ابراہیم علیہ السلام ان کی کفالت کرتے ہیں۔“ ‏‏‏‏

3988

Silsila Sahiha #3988

Sahih

-" صغارهم دعاميص الجنة، يتلقى احدهم اباه ـ او قال: ابويه ـ فياخذ بثوبه ـ او قال بيده ـ كما آخذ انا بصنفة ثوبك هذا فلا يتناهى ـ او قال: فلا ينتهي ـ حتى يدخله الله وإياه الجنة".-" صغارهم دعاميص الجنة، يتلقى أحدهم أباه ـ أو قال: أبويه ـ فيأخذ بثوبه ـ أو قال بيده ـ كما آخذ أنا بصنفة ثوبك هذا فلا يتناهى ـ أو قال: فلا ينتهي ـ حتى يدخله الله وإياه الجنة".

اردو ترجمہ · Urdu

ابوحسان کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو بتایا کہ میرے دو بیٹے فوت ہو گئے ہیں، کیا آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی ایسی حدیث بیان کر سکتے ہیں، جس سے ہمیں اپنے فوت شدگان کے بارے میں صبر و تسلی ہو جائے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(‏‏‏‏مومنوں کے) چھوٹے بچے جنت کے کیڑے ہوں گے (‏‏‏‏یعنی بے روک ٹوک جنت میں آتے جاتے رہیں گے)۔ ایسا بچہ اپنے باپ یا اپنے والدین سے ملاقات کرے گا، اس کا ہاتھ پکڑ لے گا، جس طرح میں نے تیرے کپڑے کا کنارہ پکڑ لیا ہے۔ اور اسے نہیں چھوڑے گا، حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ اسے اور اس کے باپ دونوں کو جنت میں داخل کر دے گا۔

3989

Silsila Sahiha #3989

Sahih

-" اطفال المشركين هم خدم اهل الجنة".-" أطفال المشركين هم خدم أهل الجنة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کے بچوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جنتیوں کے خادم ہوں گے۔“