Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 25 · Chapter 2540

ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

تبع اور ذوالقرنین کیا اور کون تھے؟

2 hadiths in this chapter

3905

Silsila Sahiha #3905

Sahih

-" ما ادري تبع العينا كان ام لا؟ وما ادري ذا القرنين انبيا كان ام لا؟ وما ادري الحدود كفارات ام لا؟".-" ما أدري تبع ألعينا كان أم لا؟ وما أدري ذا القرنين أنبيا كان أم لا؟ وما أدري الحدود كفارات أم لا؟".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏میں نہیں جانتا کہ تُبّع ملعون تھا یا نہیں اور مجھے یہ علم بھی نہیں کہ ذوالقرنین نبی تھا یا نہیں نیز میں یہ بھی نہیں جانتا کہ حدود (‏‏‏‏متعلقہ گناہوں کا) کفارہ بن جاتی ہیں یا نہیں۔“

3906

Silsila Sahiha #3906

Sahih

-" لا تسبوا تبعا، فإنه كان قد اسلم".-" لا تسبوا تبعا، فإنه كان قد أسلم".

اردو ترجمہ · Urdu

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تُبّع کو گالی نہ دیا کرو، کیونکہ وہ مسلمان ہو گیا تھا۔“ یہ حدیث سیدنا سہل بن سعد ساعدی، سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم سے مرفوعاً اور وہب بن منبہ سے مرسلاً روایت کی گئی ہے۔