Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 25 · Chapter 2494

ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

بادلوں کا بولنا اور ہنسنا

1 hadith in this chapter

3854

Silsila Sahiha #3854

Sahih

-" إن الله عز وجل ينشئ السحاب فينطق احسن النطق، ويضحك احسن الضحك".-" إن الله عز وجل ينشئ السحاب فينطق أحسن النطق، ويضحك أحسن الضحك".

اردو ترجمہ · Urdu

ابراہیم بن سعد کہتے ہیں: مجھے میرے باپ نے بتایا کہ وہ حمید بن عبدالرحمٰن کے ساتھ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، اتنے میں وہاں سے بنوغفار کے خوبصورت بزرگ، جو کچھ بہرے تھے، کا گزر ہوا۔ حمید نے انہیں بلوا بھیجا، جب وہ آئے تو حمید نے میرے باپ سے کہا: میرے اور اپنے درمیان اس بزرگ کے بیٹھنے کے لیے وسعت پیدا کرو، کیونکہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں۔ وہ آئے اور ان دونوں کے درمیان بیٹھ گئے۔ حمید نے ان سے کہا: وہ حدیث کون سی ہے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے بیان کی ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بیشک اللہ تعالیٰ بادل پیدا کرتے ہیں، پھر وہ بادل حسین انداز میں بولتے ہیں اور خوبصورت انداز میں ہنستے ہیں۔“