Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 25 · Chapter 2493

ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

اہل جنت اور اہل جہنم کے بارے میں تقدیری فیصلے

2 hadiths in this chapter

3852

Silsila Sahiha #3852

Sahih

-" إن الله عز وجل خلق آدم، ثم اخذ الخلق من ظهره وقال: هؤلاء إلى الجنة ولا ابالي وهؤلاء إلى النار ولا ابالي، فقال قائل: يا رسول الله فعلى ماذا نعمل؟ قال: على مواقع القدر".-" إن الله عز وجل خلق آدم، ثم أخذ الخلق من ظهره وقال: هؤلاء إلى الجنة ولا أبالي وهؤلاء إلى النار ولا أبالي، فقال قائل: يا رسول الله فعلى ماذا نعمل؟ قال: على مواقع القدر".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبدالرحمٰن بن قتادہ سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ اسلام کو پیدا کیا پھر ان کی پیٹھ سے ان کی اولاد کو نکالا اور فرمایا: یہ جنت کے لیے ہیں اور میں بے پروا ہوں اور یہ جہنم کے لیے ہیں اور میں کوئی پروا نہیں کرتا۔“ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم کس چیز کے مطابق عمل کر رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏تقدیر کے مطابق۔ ‏‏‏‏“

3853

Silsila Sahiha #3853

Sahih

-" خلق الله آدم حين خلقه فضرب كتفه اليمنى، فاخرج ذرية بيضاء كانهم الذر، وضرب كتفه اليسرى، فاخرج ذرية سوداء كانهم الحمم، فقال للذي في يمينه: إلى الجنة ولا ابالي وقال للذي في كتفه اليسرى: إلى النار ولا ابالي".-" خلق الله آدم حين خلقه فضرب كتفه اليمنى، فأخرج ذرية بيضاء كأنهم الذر، وضرب كتفه اليسرى، فأخرج ذرية سوداء كأنهم الحمم، فقال للذي في يمينه: إلى الجنة ولا أبالي وقال للذي في كتفه اليسرى: إلى النار ولا أبالي".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تو اس کے دائیں کندھے پر ضرب لگائی اور وہاں سے سفید رنگ کی اولاد نکالی، جو چھوٹی چیونٹیوں کی جسامت کی تھی۔ پھر بائیں کندھے پر ضرب لگائی اور کوئلوں کی طرح سیاہ اولاد نکالی۔ پھر دائیں طرف والی اولاد کے بارے میں کہا: یہ جنت میں جائیں گے اور میں کوئی پرواہ نہیں کرتا اور بائیں کندھے سے نکلنے والی اولاد کے بارے میں کہا: یہ جہنم میں جائیں گے اور میں بے پرواہ ہوں۔“