Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 25 · Chapter 2453

ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

تنے کا رونا

2 hadiths in this chapter

3798

Silsila Sahiha #3798

Sahih

-" لو لم احتضنه، لحن إلى يوم القيامة. يعني الجذع الذي كان يخطب إليه".-" لو لم أحتضنه، لحن إلى يوم القيامة. يعني الجذع الذي كان يخطب إليه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک تنے کا سہارا لے کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر کا اہتمام کیا تو وہ تنا رونے لگ گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے اور اس کے ساتھ چمٹ گئے، پس وہ خاموش ہو گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں اس کو گلے نہ لگاتا تو یہ روز قیامت تک روتا رہتا۔“

3799

Silsila Sahiha #3799

Sahih

- (إن هذا بكى؛ لما فقد من الذكر).- (إنّ هذا بكى؛ لما فَقَدَ من الذِّكر).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے ایک تنے کا سہارا لے کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے۔ ایک انصاری عورت، جس کا غلام بڑھئی تھا، نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا غلام بڑھئی ہے، کیا میں اسے یہ حکم دے دوں کہ وہ آپ کے لیے ایک ممبر بنائے، تاکہ آپ اس پر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرما سکیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں“۔ پس اس نے منبر بنایا۔ جب جمعہ کا دن آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمانے لگے، تو اس تنے نے بچے کی طرح رونا شروع کر دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اس تنے نے ذکر (‏‏‏‏یعنی خطبہ کی باتیں) گم پائیں تو اس نے رونا شروع کر دیا۔“