Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 25 · Chapter 2450

ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وحی کی کیفیت

2 hadiths in this chapter

3791

Silsila Sahiha #3791

Sahih

- (احيانا ياتيني في مثل صلصلة الجرس، وهو اشده علي، ثم يفصم عني وقد وعيته، واحيانا ملك في مثل صورة الرجل، فاعي ما يقول).- (أحياناً يأتينِي في مثل صَلصلَةِ الجَرَسِ، وهو أشدُّه عليَّ، ثمّ يَفصِمُ عنِّي وقد وَعَيتُه، وأحياناً ملَكٌ في مثلِ صُورِة الرّجُلِ، فأَعِي ما يقولُ).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: سیدنا حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ آپ کے پاس وحی کے آنے کی کیا کیفیت ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏کبھی تو وہ گھنٹی کی گونج کی طرح آتی ہے اور یہ کیفیت مجھ پر بڑی گراں گزرتی ہے، جب یہ کیفیت چھٹتی ہے تو میں وہ وحی یاد کر چکا ہوتا ہوں اور بسا اوقات ایسے بھی ہوتا ہے کہ میرے پاس فرشتہ انسانی شکل میں آتا، پھر جو کچھ وہ کہتا ہے، میں یاد کر لیتا ہوں۔“

3792

Silsila Sahiha #3792

Sahih

-" كان إذا نزل الوحي عليه ثقل لذلك، وتحدر جبينه عرقا كانه الجمان، وإن كان في البرد".-" كان إذا نزل الوحي عليه ثقل لذلك، وتحدر جبينه عرقا كأنه الجمان، وإن كان في البرد".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی تو آپ مشقت میں پڑ جاتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی سے موتیوں کی طرح پسینہ بہتا تھا، اگرچہ سردی کا موسم ہوتا۔