Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 24 · Chapter 2424

فتنے، علامات قیامت اور حشر

لوگوں کی پٹائی کرنے والوں اور نیم برہنہ عورتوں کی پیشین گوئی اور ان کا انجام

2 hadiths in this chapter

3755

Silsila Sahiha #3755

Sahih

-" يكون في هذه الامة في آخر الزمان رجال معهم سياط كانها اذناب البقر، يغدون في سخط الله ويروحون في غضبه".-" يكون في هذه الأمة في آخر الزمان رجال معهم سياط كأنها أذناب البقر، يغدون في سخط الله ويروحون في غضبه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے آخری زمانے میں ایسے لوگ (‏‏‏‏منظر عام پر) آئیں گے کہ ان کے پاس گائے کی دم کی طرح کوڑے ہوں گے۔ وہ صبح بھی اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں کریں گے اور شام بھی اس کے غیظ و غضب میں۔“

3756

Silsila Sahiha #3756

Sahih

-" صنفان من اهل النار لم ارهما، قوم معهم سياط كاذناب البقر يضربون بها الناس ونساء كاسيات عاريات مميلات مائلات رءوسهن كاسنمة البخت المائلة لا يدخلن-" صنفان من أهل النار لم أرهما، قوم معهم سياط كأذناب البقر يضربون بها الناس ونساء كاسيات عاريات مميلات مائلات رءوسهن كأسنمة البخت المائلة لا يدخلن

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے جہنم میں جانے والے دو قسم کے لوگ ابھی تک نہیں دیکھے (‏‏‏‏۱) وہ لوگ جن کے پاس گائیوں کی دموں کی طرح کوڑے ہوتے ہیں اور وہ ان سے لوگوں کی پٹائی کرتے ہیں۔ اور (۲) وہ عورتیں جو لباس میں ملبوس ہونے کے باوجود ننگی ہوتی ہیں، لوگوں کو اپنی طرف مائل کرتی ہیں اور خود ان کی طرف مائل ہوتی ہیں اس کے سر بختی اونٹوں کی کوہانوں کی طرح ہوتے ہیں ایسی عورتیں جنت میں داخل ہوں گی نہ اس کی خوشبو پائیں گی، حالانکہ اس کی خوشبو بہت دور سے محسوس کی جاتی ہے۔“