Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 24 · Chapter 2423

فتنے، علامات قیامت اور حشر

آخر زمانہ میں سخی خلیفہ۔ عراق، شام اور مصر کے وسائل، رزق کا روک لیا جانا

1 hadith in this chapter

3754

Silsila Sahiha #3754

Sahih

- (يكون في آخر امتي خليفة؛ يحثي المال حثيا؛ لا يعده عدا).- (يكون في آخر أمتي خليفةٌ؛ يحثي المال حثياً؛ لا يعدُّه عداً).

اردو ترجمہ · Urdu

ابونضرہ کہتے ہیں: ہم سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پاس تھے، انہوں نے کہا: قریب ہے کہ اہل عراق کی طرف قفیز اور درہم کی درآمد رک جائے۔ ہم نے کہا: یہ کیسے ہو گا؟ انہوں نے کہا: عجم سے (‏‏‏‏ ‏‏‏‏ایک وقت آئے گا کہ) وہ روک لیں گے پھر قریب ہے کہ اہل شام کی طرف سے دینار اور مد کی درآمد رک جائے۔ ہم نے کہا: یہ کیسے ہو گا؟ انہوں نے کہا: روم سے (‏‏‏‏ایک وقت آئے گا کہ) وہ روک لیں گے۔ اس کے بعد وہ تھوڑی دیر کے لیے بات کرنے سے رک گئے اور پھر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے آخر میں ایک ایسا خلیفہ ہو گا جو مال کے چلو بھربھر کے (‏‏‏‏لوگوں کو) دے گا اور اسے شمار نہیں کرے گا۔“ میں نے ابو نضرہ اور ابوعلاء سے کہا: تمہارا کیا خیال ہے کہ وہ عمر بن عبدالعزیز ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں۔