Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 24 · Chapter 2386

فتنے، علامات قیامت اور حشر

روز قیامت لوگ ننگے ہوں گے، سب سے پہلے ابراہیم علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پوشاک سبز رنگ کی ہو گی، آدمی انہی کپڑوں میں اٹھایا جائے گا جن میں مرتا ہے

4 hadiths in this chapter

3707

Silsila Sahiha #3707

Sahih

ـ (يبعث الناس حفاة عراة غرلا، يلجمهم العرق، ويبلغ شحمة الاذن، قالت سودة: قلت: يا رسول الله! وا سوءتاه! ينظر بعضنا إلى بعض؟! قال: شغل الناس عن ذلك. وتلا" يوم يفر المرء من اخيه *وامه وابيه *وصاحبته وبنيه *لكل امرئ منهم يومئذ شان يغنيه").ـ (يُبعَثُ الناسُ حفاةً عُراةً غُرْلاً، يُلْجِمُهم العَرَقُ، ويبلغُ شحمةَ الأُذنِ، قالتْ سَودةُ: قلت: يا رسولَ اللهِ! وا سوْءتاهُ! ينظرُ بعضُنا إلى بعْضٍ؟! قال: شُغِلَ الناسُ عن ذلكَ. وتلا" يومَ يفرُّ المرءُ من أخِيه *وأمِّه وأبيهِ *وصاحبتهِ وبنيهِ *لكلّ امْرئٍ منهم يوْمئذٍ شأْنٌ يغْنيهِ").

اردو ترجمہ · Urdu

زوجہ رسول سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(‏‏‏‏قیامت والے دن) جب لوگوں کو اٹھایا جائے گا تو وہ ننگے بدن، ننگے پاؤں اور غیر مختون (‏‏‏‏بغیر ختنے کے) ہوں گے، (‏‏‏‏ان کا پسینہ) ان کو لگام ڈال لے گا اور وہ ان کے کانوں کی لو تک پہنچ جائے گا۔“ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہائے! شرمگاہیں نظر آئیں گی اور لوگ ایک دوسرے کو دیکھیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا کام کرنے سے لوگ مشغول ہوں گے (‏‏‏‏یعنی موقف کی ہولناکی اور شدت انہیں ایک دوسرے کی طرف دیکھنے کی مہلت ہی نہیں دے گی)۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: «يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ ٭ وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ ٭ وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ ٭ لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ» ‏‏‏‏ ”اس دن آدمی اپنے بھائی سے اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے بھاگے گا۔ ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر دامن گیر ہو گی، جو اس کے لیے کافی ہو گی۔“ (۸۰-عبس:۳۴، ۳۵، ۳۶، ۳۷)

3708

Silsila Sahiha #3708

Sahih

-" اول من يكسى خليل الله إبراهيم صلى الله عليه وسلم".-" أول من يكسى خليل الله إبراهيم صلى الله عليه وسلم".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(‏‏‏‏روز محشر) سب سے پہلے ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا۔“

3709

Silsila Sahiha #3709

Sahih

-" يبعث الناس يوم القيامة، فاكون انا وامتي على تل، ويكسوني ربي حلة خضراء، ثم يؤذن لي، فاقول ما شاء الله ان اقول، فذاك المقام المحمود".-" يبعث الناس يوم القيامة، فأكون أنا وأمتي على تل، ويكسوني ربي حلة خضراء، ثم يؤذن لي، فأقول ما شاء الله أن أقول، فذاك المقام المحمود".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو قیامت کے دن اٹھایا جائے گا، میں اور میری امت ایک ٹیلے پر ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ مجھے سبز رنگ کی پوشاک پہنائیں گے۔ پھر مجھے اجازت دی جائے گی اور میں کہوں گا جو اللہ تعالیٰ چاہیں گے، یہی مقام محمود ہے۔“

3710

Silsila Sahiha #3710

Sahih

-" إن الميت يبعث في ثيابه التي يموت فيها".-" إن الميت يبعث في ثيابه التي يموت فيها".

اردو ترجمہ · Urdu

جب سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی موت کا وقت آیا تو انہوں نے جدید کپڑے منگوا کر زیب تن کئے اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بیشک میت کو ان کپڑوں میں اٹھایا جائے گا جن میں وہ فوت ہوتا ہے۔“