Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 24 · Chapter 2373

فتنے، علامات قیامت اور حشر

قیامت سے پہلے تمام مومن ایک ہوا سے مر جائیں گے

3 hadiths in this chapter

3685

Silsila Sahiha #3685

Sahih

-" إن الله يبعث ريحا من اليمن، الين من الحرير، فلا تدع احدا في قلبه مثقال حبة من إيمان إلا قبضته".-" إن الله يبعث ريحا من اليمن، ألين من الحرير، فلا تدع أحدا في قلبه مثقال حبة من إيمان إلا قبضته".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ یمن سے ایک ہوا بھیجے گا، جو ریشم سے نرم ہو گی، وہ ہر اس بندے کو فوت کر دے گی جس کے دل میں ایک دانے کے بقدر ایمان ہو گا۔“

3686

Silsila Sahiha #3686

Sahih

-" تجيء ريح بين يدي الساعة، تقبض فيها ارواح كل مؤمن".-" تجيء ريح بين يدي الساعة، تقبض فيها أرواح كل مؤمن".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عیاش بن ابوربیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت سے پہلے ایک ہوا چلے گی اور وہ ہر مومن کی روح قبض کر لے گی۔“

3687

Silsila Sahiha #3687

Sahih

-" لا تزال عصابة من امتي يقاتلون على امر الله قاهرين لعدوهم لا يضرهم من خالفهم حتى تاتيهم الساعة وهم على ذلك".-" لا تزال عصابة من أمتي يقاتلون على أمر الله قاهرين لعدوهم لا يضرهم من خالفهم حتى تأتيهم الساعة وهم على ذلك".

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالرحمٰن بن شماسہ مہری کہتے ہیں: میں مسلمہ بن مخلد کے پاس تھا، عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بھی ان کے پاس موجود تھے۔ عبداللہ نے کہا: قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہو گی، وہ جاہلیت والے لوگوں سے بھی بدتر ہوں گے، وہ جب بھی اللہ تعالیٰ کو پکاریں گے، اللہ تعالیٰ ان کی پکار کو مردود قرار دے گا۔ اتنے میں ان کے پاس سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ آ گئے، مسلمہ نے ان سے کہا: عقبہ! عبداللہ کی بات پر غور کرو، وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: وہ مجھ سے زیادہ علم رکھتے ہیں، میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میری امت کا ایک گروہ اﷲ کے حکم کے مطابق قتال کرتا رہے گا، وہ اپنے دشمنوں پر غالب رہے گا اور اس کے مخالفین اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، حتیٰ کہ قیامت قائم ہو جائے گی اور وہ اسی حالت پر ہو گا۔“ یہ سن کر سیدنا عبداللہ نے کہا: جی ہاں، (‏‏‏‏لیکن اتنی بات ضرور ہے کہ) پھر اللہ تعالیٰ کستوری کی خوشبو کی حامل ہوا بھیجے گا، وہ ریشم کی طرح (‏‏‏‏نرم نرم) محسوس ہو گی، جس نفس کے دل میں ایک دانے کے برابر ایمان ہو گا، وہ اسے فوت کر دے گی، پھر بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے اور ان پر قیامت قائم ہو گی۔