Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2293

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

سیدنا حارثہ بن سراقہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت

1 hadith in this chapter

3497

Silsila Sahiha #3497

Sahih

-" يا ام حارثة! إنها ليست بجنة واحدة ولكنها جنان كثيرة وإن حارثة لفي افضلها، او قال: في اعلى الفردوس".-" يا أم حارثة! إنها ليست بجنة واحدة ولكنها جنان كثيرة وإن حارثة لفي أفضلها، أو قال: في أعلى الفردوس".

اردو ترجمہ · Urdu

انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حارثہ بن سراقہ رضی اللہ عنہ جاسوسی کے لیے نکلے، اچانک ایک تیر لگا اور وہ شہید ہو گئے۔ ان کی ماں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ جانتے ہیں کہ حارثہ کا میرے ہاں کیا مقام تھا، اگر وہ جنت میں ہے تو میں صبر کرتی ہوں، وگرنہ آپ دیکھیں گے کہ میں (‏‏‏‏اس کی جدائی پر) کیا کرتی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏ ام حارثہ! جنت ایک نہیں ہے بلکہ کئی جنتیں ہیں اور (‏‏‏‏تیرا بیٹا) حارثہ جنت کے افضل یا فردوس کے اعلیٰ حصے میں ہے۔ ‏‏‏‏“