Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2239

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی فضیلت

2 hadiths in this chapter

3416

Silsila Sahiha #3416

Sahih

-" نعم عبد الله خالد، سيف من سيوف الله".-" نعم عبد الله خالد، سيف من سيوف الله".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، لوگ آپ کے سامنے سے گزرنے لگ گئے اور آپ یوں پوچھنے لگ گئے: ”ابوہریرہ! یہ کون ہے؟“ میں کہتا کہ یہ فلاں آدمی ہے۔ آپ فرماتے ”وہ تو اللہ تعالیٰ کا نیک بندہ ہے۔“ اتنے میں کوئی اور گزرتا تو پوچھتے: ”ابوہریرہ! یہ کون ہے؟“ میں کہتا کہ فلاں آدمی ہے۔ آپ فرماتے: ”‏‏‏‏وہ تو برا آدمی ہے۔“ حتیٰ کہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ گزرے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ خالد بن ولید ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خالد اللہ تعالیٰ کا بہترین بندہ ہے، یہ تو اللہ تعالیٰ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے۔“

3417

Silsila Sahiha #3417

Sahih

-" خالد من سيوف الله عز وجل، نعم فتى العشيرة".-" خالد من سيوف الله عز وجل، نعم فتى العشيرة".

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالملک بن عمیر کہتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو شام کا گورنر بنا کر بھیجا اور سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو معزول کر دیا۔ سیدنا خالد نے کہا: اس امت کے امین کو تمہارا امیر بنا کر بھیجا گیا ہے، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اس امت کا امین ابوعبیدہ بن جراح ہے“۔ سیدنا ابوعبیدہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”خالد، اللہ تعالیٰ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے اور وہ اپنے قبیلے کا بہترین نوجوان ہے۔“