3414
Silsila Sahiha #3414
Sahih
-" اللهم فقه في الدين وعلمه التاويل".-" اللهم فقه في الدين وعلمه التأويل".
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے (ایک برتن میں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی بھر کر رکھا، جبکہ آپ میری خالہ میمونہ کے گھر تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو پوچھا: ”وضو کے لیے پانی کس نے رکھا ہے؟“ خالہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے بھانجے نے رکھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اس کو دین میں فقاہت عطا فرما اور تفسیر (قرآن) سکھا دے۔“