Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2217

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

قریشی خواتین کی صفات اور فضیلت

2 hadiths in this chapter

3384

Silsila Sahiha #3384

Sahih

-" إن خير نساء ركبن اعجاز الإبل صالح نساء قريش، اخشاه على ولد في صغر وارعاه على بعل بذات يد".-" إن خير نساء ركبن أعجاز الإبل صالح نساء قريش، أخشاه على ولد في صغر وأرعاه على بعل بذات يد".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سودہ نامی صاحب اولاد عورت کو نکاح کا پیغام بھیجا، اس کے سابقہ فوت شدہ خاوند سے پانچ چھ بچے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”تجھے کون سی چیز مجھ سے نکاح کرنے سے مانع ہے؟“ اس نے کہا: اے اللہ کے نبی! اللہ کی قسم! آپ تمام مخلوقات میں مجھے سب سے زیادہ محبوب ہیں، دراصل وجہ یہ ہے یہ بچے صبح و شام آپ کے پاس شور و غل مچاتے رہیں گے اور اس طرح آپ کے احترام و اکرام میں خلل پیدا ہو گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آیا اس کے علاوہ اور عذر بھی ہے جو تیرے لیے رکاوٹ بن رہا ہو؟“ اس نے کہا: اللہ کی قسم! کوئی نہیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تجھ پر رحم فرمائے، بہترین عورتیں جو اونٹوں کی پشتوں پر سوار ہوتی ہیں وہ قریشی عورتیں ہیں جو اپنی اولاد کے بچپنے میں اس کا بہت خیال رکھنے والی اور اپنے خاوندوں کے مال و منال کی حفاظت کرنے والی ہیں۔

3385

Silsila Sahiha #3385

Sahih

-" خير نساء ركبن الإبل صالح نساء قريش، احناه على ولد في صغره وارعاه على زوج في ذات يده".-" خير نساء ركبن الإبل صالح نساء قريش، أحناه على ولد في صغره وأرعاه على زوج في ذات يده".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین عورتیں جو اونٹوں پر سوار ہوتی ہیں وہ قریش کی نیک عورت ہیں، وہ اپنے بچوں کے حق میں انتہائی شفیق اور خاوند کے مال و منال کی سب سے زیادہ حفاظت کرنے والی ہیں۔“