Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2215

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

قریش کی فضیلت

8 hadiths in this chapter

3375

Silsila Sahiha #3375

Sahih

-" قريش ولاة هذا الامر، فبر الناس تبع لبرهم وفاجرهم تبع لفاجرهم".-" قريش ولاة هذا الأمر، فبر الناس تبع لبرهم وفاجرهم تبع لفاجرهم".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا حمید بن عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو ابوبکر رضی اللہ عنہ مدینہ کے کسی گوشے میں (‏‏‏‏ ایک آبادی میں) تھے جب آئے تو آپ کے چہرے سے کپڑا اٹھایا، آپ کا بوسہ لیا اور کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ کتنی پاکیزہ شخصیت ہیں، زندہ ہوں یا فوت شدہ۔ رب کعبہ کی قسم! محمد صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں . . .۔ پھر سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما انصاریوں کے پاس گئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے بات کی اور ان کے بارے میں نازل ہونے والی تمام آیات اور احادیث رسول ذکر کر دیں، نیز کہا: (‏‏‏‏انصاریو!) تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار دوسری وادی میں چلیں تو میں انصار کی وادی میں ان کے ساتھ چلوں گا۔“ سعد! تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور تم وہاں بیٹھے تھے: ”‏‏‏‏قریش اس (‏‏‏‏خلافت کے) معاملے کے ذمہ دار و حقدار ہیں، نیکوکار لوگ نیک قریشیوں کے تابع فرمان ہوں گے اور برے لوگ برے قریشیوں کے ماتحت ہوں گے۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: تم سچ کہہ رہے ہو، ہم وزرا ہیں اور تم امرا ہو۔ یہ حدیث سیدنا ابوبکر صدیق اور سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے۔

3376

Silsila Sahiha #3376

Sahih

-" إن قريشا اهل امانة، لا يبغيهم العثرات احد إلا كبه الله عز وجل لمنخريه".-" إن قريشا أهل أمانة، لا يبغيهم العثرات أحد إلا كبه الله عز وجل لمنخريه".

اردو ترجمہ · Urdu

زید بن عبدالرحمٰن بن سعید بن عمرو بن نفیل، جن کا بنو عدی قبیلہ سے تعلق ہے، اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں کچھ قریشی جوانوں سمیت سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اس وقت وہ نابینا ہو چکے تھے۔ ہم نے دیکھا کہ چھت کے ساتھ ایک رسی لٹک رہی تھی اور اس کے سامنے روٹیاں یا ان کے ٹکڑے پڑے تھے۔ جب کوئی مسکین کھانا مانگتا ہے تو سیدنا جابر ایک ٹکڑا اٹھاتے، رسی کو پکڑ کر اس کی رہنمائی میں مسکین تک پہنچتے، اسے وہ ٹکڑا تھماتے اور رسی کی رہنمائی میں ہی واپس آ کر بیٹھ جاتے تھے۔ میں نے کہا: اللہ آپ کو صحت و عافیت سے نوازے، ہم یہ ٹکڑا (‏‏‏‏آسانی سے) مسکین کو پکڑا سکتے تھے (‏‏‏‏آپ نے ہمیں کہہ دینا تھا، خود کیوں تکلیف کی ہے)۔ انہوں نے کہا: دراصل میں اجر و ثواب کی نیت سے چل کر گیا ہوں، پھر کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی حدیث بیان نہ کروں، جو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سے خود سنی؟ ہم نے کہا: کیوں نہیں، (‏‏‏‏ضرور بیان کیجئیے)۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏ بیشک قریشی امانت والے ہیں، جو آدمی ان کے عیوب کی ٹوہ میں پڑ جائے گا، اللہ تعالیٰ اسے نتھنوں کے بل (‏‏‏‏اوندھے منہ) گرا دے گا۔“

3377

Silsila Sahiha #3377

Sahih

-" المهاجرون بعضهم اولياء بعض في الدنيا والآخرة ¬ (¬1) كذا الاصل والصواب" عبيد الله" كما تقدم. اهـ. والطلقاء من قريش والعتقاء من ثقيف بعضهم اولياء بعض في الدنيا والآخرة".-" المهاجرون بعضهم أولياء بعض في الدنيا والآخرة ¬ (¬1) كذا الأصل والصواب" عبيد الله" كما تقدم. اهـ. والطلقاء من قريش والعتقاء من ثقيف بعضهم أولياء بعض في الدنيا والآخرة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہاجرین دنیا و آخرت میں ایک دوسرے کے دوست ہوں گے اور قریش اور ثقیف کے آزاد کئے ہوئے لوگ بھی دنیا و آخرت میں ایک دوسرے کے دوست ہوں گے۔“

3378

Silsila Sahiha #3378

Sahih

-" فضل الله قريشا بسبع خصال: فضلهم بانهم عبدوا الله عشر سنين لا يعبده إلا قرشي، وفضلهم بانه نصرهم يوم الفيل وهم مشركون، وفضلهم بانه نزلت فيهم سورة من القرآن لم يدخل فيهم غيرهم: * (لإيلاف قريش) *، وفضلهم بان فيهم النبوة، والخلافة، والحجابة، والسقاية".-" فضل الله قريشا بسبع خصال: فضلهم بأنهم عبدوا الله عشر سنين لا يعبده إلا قرشي، وفضلهم بأنه نصرهم يوم الفيل وهم مشركون، وفضلهم بأنه نزلت فيهم سورة من القرآن لم يدخل فيهم غيرهم: * (لإيلاف قريش) *، وفضلهم بأن فيهم النبوة، والخلافة، والحجابة، والسقاية".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے قریش کو سات خصائل کی بنا پر فضیلت دی ہے: (۱) انہیں اس بنا پر فضیلت دی کہ انہوں نے دس سال تک اللہ تعالیٰ کی عبادت کی، صرف قریشی اس کی عبادت کرتے تھے، (‏‏‏‏۲) انہیں اس وجہ سے فضیلت دی کہ اس نے ہاتھیوں والے لشکر کے دن ان کی مدد کی، حالانکہ وہ مشرک تھے، (‏‏‏‏۳) انہیں اس بنا پر فضیلت دی کہ ان کے بارے میں قرآن مجید کی ایک مکمل سورت «لايلاف قريش» نازل کی، اس میں کسی دوسرے کا ذکر نہیں کیا، انہیں اس وجہ سے فضیلت دی کی ان میں (۴) نبوت (‏‏‏‏۵) خلافت (‏‏ ۶) محافظت و نگرانی اور (‏‏‏‏۷) حاجیوں کو پلانا ہے۔ ‏‏‏‏“

3379

Silsila Sahiha #3379

Sahih

-" قريش ولاة الناس في الخير والشر إلى يوم القيامة".-" قريش ولاة الناس في الخير والشر إلى يوم القيامة".

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن ابو ہذیل نے کہا: ربیعہ قبیلہ کے کچھ لوگ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے تھے۔ بکر بن وائل قبیلہ کے ایک شخص نے کہا: قریش قبیلہ کے افراد (‏‏‏‏ان کاروائیوں سے) باز آ جا ئیں یا اللہ تعالیٰ اس (‏‏‏‏خلافت والے) معاملے کو عرب کی اکثریت یا کسی اور کے حوالے کر دے گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تو جھوٹ بول رہا ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”قریش خیر و شر میں روز قیامت تک لوگوں کے حکمران رہیں گے۔“

3380

Silsila Sahiha #3380

Sahih

-" الناس تبع لقريش في هذا الشان، مسلمهم تبع لمسلمهم وكافرهم تبع لكافرهم".-" الناس تبع لقريش في هذا الشأن، مسلمهم تبع لمسلمهم وكافرهم تبع لكافرهم".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ اس (‏‏‏‏خلافت کے) معاملے میں قریشیوں کے تابع ہیں، مسلمان لوگ قریشی مسلمانوں کے تابع ہوں گے اور کافر لوگ قریشی کافروں کے تابع ہوں گے۔

3381

Silsila Sahiha #3381

Sahih

-" من اهان قريشا اهانه الله".-" من أهان قريشا أهانه الله".

اردو ترجمہ · Urdu

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو قریش کو رسوا کرے گا، اللہ اس کو ذلیل کر دے گا۔“ یہ حدیث سیدنا عثمان بن عفان، سیدنا سعد بن ابو وقاص، سیدنا انس بن مالک اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

3382

Silsila Sahiha #3382

Sahih

-" الناس تبع لقريش في الخير والشر".-" الناس تبع لقريش في الخير والشر".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏لوگ خیر و شر میں قریشیوں کے ماتحت ہوں گے، (‏‏‏‏یعنی اگر قریشی نیک ہوئے تو لوگ بھی نیک ہوں گے اور اگر قریشی برے ہوئے تو لوگ بھی برے ہوں گے)۔“ ‏‏‏‏