Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2201

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت

3 hadiths in this chapter

3351

Silsila Sahiha #3351

Sahih

- (كان ياخذ اسامة بن زيد والحسن، ويقول: اللهم! إني احبهما فاحبهما).- (كان يأخذ أسامة بن زيد والحسن، ويقول: اللهم! إني أحبهما فأحبهما).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو پکڑ کر کہتے: ”اے اللہ! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں، تو بھی ان سے محبت کر۔“

3352

Silsila Sahiha #3352

Sahih

-" اسامة احب الناس، ما حاشا فاطمة ولا غيرها".-" أسامة أحب الناس، ما حاشا فاطمة ولا غيرها".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏مجھے سب سے زیادہ محبوب اسامہ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏بن زید) ہے، فاطمہ وغیرہ سے بھی زیادہ۔“ ‏‏‏‏

3353

Silsila Sahiha #3353

Sahih

-" لو كان اسامة جارية لكسوته وحليته حتى انفقه".-" لو كان أسامة جارية لكسوته وحليته حتى أنفقه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ دروازے کی دہلیز سے پھسلے اور گر پڑے، ان کا چہرہ زخمی ہو گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”اس سے (‏‏‏‏خون وغیرہ) صاف کرو۔ مجھے گھن سی محسوس ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود ان کے چہرے سے خون چوس کر تھوک دیتے اور فرماتے: ”اگر اسامہ لڑکی ہوتا تو میں اسے پوشاک اور زیور پہناتا۔“