Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2180

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما کی فضیلت

9 hadiths in this chapter

3286

Silsila Sahiha #3286

Sahih

-" اللهم إني احبه، فاحببه واحب من يحبه. يعني الحسن بن علي رضي الله عنهما".-" اللهم إني أحبه، فأحببه وأحب من يحبه. يعني الحسن بن علي رضي الله عنهما".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب میں سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو دیکھتا ہوں تو میری آنکھوں سے آنسو بہہ پڑتے ہیں، وجہ یہ ہے کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، میں مسجد میں تھا، آپ نے میرا ہاتھ پکڑا، میں آپ کے ساتھ چل دیا، آپ نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی، حتیٰ کہ ہم بنوقینقاع کے بازار پہنچ گئے، آپ نے وہاں چکر لگایا اور ادھر ادھر دیکھا، پھر واپس پلٹ آئے اور میں بھی آپ کے ساتھ تھا، یہاں تک کہ ہم مسجد میں پہنچ گئے۔ آپ وہاں حبوہ باندھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا: ”چھوٹا بچہ کدھر ہے؟ چھوٹے کو ذرا بلا کر لاؤ۔“ سو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ دوڑتا ہوا آیا، آپ کی گودی میں گر پڑا اور اپنا ہاتھ آپ کی ڈاڑھی میں داخل کرنے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا منہ کھول کر اس کے منہ کو اپنے منہ میں داخل کیا، پھر فرمایا: ”اے اللہ! میں اسے محبت کرتا ہوں، تو اس سے بھی اور اس سے محبت کرنے والے سے بھی محبت کر۔“

3287

Silsila Sahiha #3287

Sahih

-" اللهم إني احبه، فاحبه. يعني الحسن بن علي".-" اللهم إني أحبه، فأحبه. يعني الحسن بن علي".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ ان کے کندھے پر بیٹھے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں، تو بھی اس سے محبت فرما۔“

3288

Silsila Sahiha #3288

Sahih

- (كان ياخذ اسامة بن زيد والحسن، ويقول: اللهم! إني احبهما فاحبهما).- (كان يأخذ أسامة بن زيد والحسن، ويقول: اللهم! إني أحبهما فأحبهما).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو پکڑ کر کہتے: ”اے اللہ! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں، تو بھی ان سے محبت کر۔“

3289

Silsila Sahiha #3289

Sahih

- (من سره ان ينظر إلى رجل من اهل الجنة، فلينظر إلى الحسين بن علي).- (من سره أن ينظر إلى رجل من أهل الجنة، فلينظر إلى الحسين بن علي).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی جنتی آدمی کو دیکھ کر خوش ہونا چاہتا ہے، وہ حسین بن علی کو دیکھ لے۔“

3290

Silsila Sahiha #3290

Sahih

-" من احبهما فقد احبني ومن ابغضهما فقد ابغضني. يعني الحسن والحسين رضي الله عنهما".-" من أحبهما فقد أحبني ومن أبغضهما فقد أبغضني. يعني الحسن والحسين رضي الله عنهما".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اس حال میں کہ آپ کے ساتھ حسن و حسین بھی تھے، ایک ایک کندھے پر تھا اور دوسرا دوسرے پر۔ آپ کبھی ایک کا بوسہ لیتے اور کبھی دوسرے کو چومتے، حتیٰ کہ ہمارے پاس پہنچ گئے۔ ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ ان سے محبت کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ان سے محبت کی، اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔“

3291

Silsila Sahiha #3291

Sahih

-" إن الحسن والحسين هما ريحانتاي من الدنيا".-" إن الحسن والحسين هما ريحانتاي من الدنيا".

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالرحمٰن بن ابونعم کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اس کپڑے کے بارے میں دریافت کیا جس کو مچھر کا خون لگ جاتا ہے، میں بھی وہاں بیٹھا تھا۔ انھوں نے کہا: تو کہاں سے ہے؟ اس نے کہا: عراق سے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: دیکھو اس آدمی کو، یہ مچھر کے خون کے بارے میں سوال کرتا ہے؟ (‏‏‏‏یہ اتنے ظالم ہیں کہ) انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے کو شہید کر دیا اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا تھا: ”بیشک حسن اور حسین میری دنیا کے خوشبودار پودے ہیں۔“

3292

Silsila Sahiha #3292

Sahih

-" الحسن مني والحسين من علي".-" الحسن مني والحسين من علي".

اردو ترجمہ · Urdu

خالد بن معدان کہتے ہیں کہ سیدنا مقدام بن معدیکرب اور سیدنا عمرو بن اسود رضی اللہ عنہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا مقدام سے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما فوت ہو گئے ہیں؟ انہوں نے «إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» کہا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: کیا تم اس خبر کو آزمائش سمجھتے ہو؟ انہوں نے کہا: میں اس واقعہ کو ابتلا و آزمائش کیوں نہ سمجھوں، حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن کو اپنی گود میں بٹھایا اور فرمایا: ”حسن مجھ سے ہے اور حسین، علی سے ہے۔“

3293

Silsila Sahiha #3293

Sahih

-" الحسن والحسين سيدا شباب اهل الجنة".-" الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة".

اردو ترجمہ · Urdu

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حسن اور حسین جنتی نوجوانوں کے سردار ہوں گے۔“ یہ حدیث سیدنا ابوسعید خدری، سیدنا حذیفہ بن یمان، سیدنا علی بن ابوطالب، سیدنا عمر بن خطاب، سیدنا عبداللہ بن مسعود، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا براء بن عازب، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے۔

3294

Silsila Sahiha #3294

Sahih

-" حسين مني وانا من حسين، احب الله من احب حسينا، حسين سبط من الاسباط".-" حسين مني وأنا من حسين، أحب الله من أحب حسينا، حسين سبط من الأسباط".

اردو ترجمہ · Urdu

یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏ حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں، اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرے جو حسین سے محبت کرتا ہے، حسین امتوں میں سے ایک امت ہے۔“