Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2146

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں غلو نہ کیا جائے

3 hadiths in this chapter

3197

Silsila Sahiha #3197

Sahih

-" انا محمد بن عبد الله، انا عبد الله ورسوله، ما احب ان ترفعوني فوق منزلتي التي انزلنيها الله".-" أنا محمد بن عبد الله، أنا عبد الله ورسوله، ما أحب أن ترفعوني فوق منزلتي التي أنزلنيها الله".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں عبداللہ کا بیٹا محمد ہوں، میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں، میں نہیں چاہتا کہ تم لوگ مجھے اس مقام و مرتبہ سے بڑھا چڑھا کر پیش کرو جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے۔

3198

Silsila Sahiha #3198

Sahih

-" يا ايها الناس عليكم بتقواكم ولا يستهوينكم ـ وفي رواية: قولوا بقولكم ولا يستجركم ـ الشيطان، انا محمد بن عبد الله، عبد الله ورسوله، والله ما احب ان ترفعوني فوق منزلتي التي انزلني الله عز وجل".-" يا أيها الناس عليكم بتقواكم ولا يستهوينكم ـ وفي رواية: قولوا بقولكم ولا يستجركم ـ الشيطان، أنا محمد بن عبد الله، عبد الله ورسوله، والله ما أحب أن ترفعوني فوق منزلتي التي أنزلني الله عز وجل".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے محمد! اے ہمارے سید! ہمارے سید کے بیٹے! ہم میں سے بہترین! اور ہم میں سے بہترین کے بیٹے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! تقویٰ اختیار کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطان دل موہ لے (‏‏‏‏ایک روایت میں ہے: اپنی درست بات پر پکے رہو، کہیں شیطان کے تابع نہ ہو جاؤ)۔ میں محمد بن عبداللہ ہوں، اللہ کا بندہ اور رسول ہوں، اللہ کی قسم! میں نہیں چاہتا کہ تم لوگ مجھے میرے اس مقام سے بلند کر دو، جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے۔“

3199

Silsila Sahiha #3199

Sahih

-" يا ايها الناس! لا ترفعوني فوق قدري، فإن الله اتخذني عبدا قبل ان يتخذني نبيا".-" يا أيها الناس! لا ترفعوني فوق قدري، فإن الله اتخذني عبدا قبل أن يتخذني نبيا".

اردو ترجمہ · Urdu

یحی بن سعید کہتے ہیں کہ ہم علی بن حسین کے پاس بیٹھے تھے، کوفی لوگوں کی ایک جماعت آئی۔ علی نے کہا: عراقیو! ہم سے اسلام کے نام پر محبت کرو۔ میں نے اپنے باپ سے سنا، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! مجھے میرے مقام سے بلند نہ کرنا، (‏‏‏‏یاد رکھنا کہ) اللہ تعالیٰ نے مجھے نبی بنانے سے پہلے بندہ بنایا ہے۔“ میں نے یہ حدیث سعید بن مسیب کے سامنے ذکر کی، انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نبی بننے کے بعد بھی بندے تھے۔