Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2143

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بڑے متقی تھے

1 hadith in this chapter

3194

Silsila Sahiha #3194

Sahih

-" انا اتقاكم لله، واعلمكم بحدود الله".-" أنا أتقاكم لله، وأعلمكم بحدود الله".

اردو ترجمہ · Urdu

عطا بن یسار، ایک انصاری سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا انس انصاری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے لیا، پھر اس نے اپنی بیوی سے کہا کے وہ رسول اللہ صلی الله علیہ و سلم سے یہ مسئلہ دریافت کرے۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”(کوئی مضائقہ نہیں) رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم خود ایسا کرتے ہیں۔“ اس نے اپنے خاوند پر صورتحال کو واضح کیا، لیکن اس نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بعض مخصوص چیزوں کی رخصت دی جاتی ہے (‏‏‏‏جو عام مومن کے لیے نہیں ہوتی) لہٰذا تو دوبارہ جا اور آپ کے سامنے میرا یہ اشکال پیش کر۔ وہ دوبارہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی اور کہا: میرا خاوند کہتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تو بطور اختصاص بعض چیزوں کی اجازت دے دی جاتی ہے (‏‏‏‏لیکن ہم . . .)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم میں اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا اور اس کی حدود کو سب سے زیادہ جاننے والا ہوں۔“