Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 22 · Chapter 2087

فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

مظلوم کی بددعا مقبول ہوتی ہے

3 hadiths in this chapter

3110

Silsila Sahiha #3110

Sahih

-" اتقوا دعوة المظلوم، فإنها تحمل على الغمام، يقول الله جل جلاله: وعزتي وجلالي لانصرنك ولو بعد حين".-" اتقوا دعوة المظلوم، فإنها تحمل على الغمام، يقول الله جل جلاله: وعزتي وجلالي لأنصرنك ولو بعد حين".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مظلوم کی بددعا سے بچو، کیونکہ اسے بادلوں پر اٹھا لیا جاتا ہے (‏‏‏‏یعنی فوراً قبول ہو جاتی ہے)۔ اللہ تعالیٰ کہتے ہیں: میری عزت کی قسم اور میرے جلال کی قسم! میں تیری مدد ضرور کروں گا، اگرچہ کچھ وقت کے بعد کروں۔“

3111

Silsila Sahiha #3111

Sahih

-" اتقوا دعوة المظلوم، فإنها تصعد إلى السماء كانها شرار".-" اتقوا دعوة المظلوم، فإنها تصعد إلى السماء كأنها شرار".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مظلوم کی بددعا سے بچو، یہ چنگاریوں کی طرح آسمان کی طرف اٹھتی ہے۔“

3112

Silsila Sahiha #3112

Sahih

-" اتقوا دعوة المظلوم وإن كان كافرا، فإنه ليس دونها حجاب".-" اتقوا دعوة المظلوم وإن كان كافرا، فإنه ليس دونها حجاب".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مظلوم، اگرچہ وہ کافر ہو، کی بدعا سے بچو، کیونکہ اس کے سامنے کوئی پردہ حائل نہیں ہوتا۔“