Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 22 · Chapter 2020

فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

«لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاﷲِ» کی فضیلت

3 hadiths in this chapter

2984

Silsila Sahiha #2984

Sahih

-" امرني خليلي صلى الله عليه وسلم بسبع: امرني بحب المساكين والدنو منهم، وامرني ان انظر إلى من هو دوني ولا انظر إلى من هو فوقي، وامرني ان اصل الرحم وإن ادبرت، وامرني ان لا اسال احدا شيئا، وامرني ان اقول بالحق وإن كان مرا، وامرني ان لا اخاف في الله لومة لائم، وامرني ان اكثر من قول:" لا حول ولا قوة إلا بالله"، فإنهن من كنز تحت العرش، (وفي رواية: فإنها كنز من كنوز الجنة)".-" أمرني خليلي صلى الله عليه وسلم بسبع: أمرني بحب المساكين والدنو منهم، وأمرني أن أنظر إلى من هو دوني ولا أنظر إلى من هو فوقي، وأمرني أن أصل الرحم وإن أدبرت، وأمرني أن لا أسأل أحدا شيئا، وأمرني أن أقول بالحق وإن كان مرا، وأمرني أن لا أخاف في الله لومة لائم، وأمرني أن أكثر من قول:" لا حول ولا قوة إلا بالله"، فإنهن من كنز تحت العرش، (وفي رواية: فإنها كنز من كنوز الجنة)".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سات امور کا حکم دیا: (‏‏‏‏۱) مساکین سے محبت کرنے اور ان سے قریب رہنے کا حکم دیا (۲) اپنے سے کم تر شخص کو دیکھنے اور اپنے سے برتر شخص کی طرف توجہ نہ کرنے کا حکم دیا (‏‏‏‏۳) مجھے صلہ رحمی کرنے کا حکم دیا اگرچہ وہ رخ پھیرنے لگے (‏‏‏‏۴) مجھے حکم دیا کہ میں کسی سے کوئی سوال نہ کروں (‏‏‏‏۵) مجھے حکم دیا کہ میں حق بات کہوں اگرچہ وہ کڑوی ہو (‏‏‏‏٦) مجھے حکم دیا کہ میں اللہ کے معاملہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈروں اور (‏‏‏‏٧) مجھے حکم دیا میں کثرت سے «لاحول ولا قوة الا بالله» پڑھوں۔ کیونکہ یہ کلمات عرش کے نیچے والے خزانوں میں سے ہیں۔“ اور ایک روایت ہے: ”یہ کلمات جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہیں۔“

2985

Silsila Sahiha #2985

Sahih

-" الا ادلك على باب من ابواب الجنة؟ لا حول ولا قوة إلا بالله".-" ألا أدلك على باب من أبواب الجنة؟ لا حول ولا قوة إلا بالله".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرا باپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے لیے مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چھوڑ آیا۔ (‏‏‏‏ایک دن) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور میں نماز پڑھ چکا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنا پاؤں مارا اور فرمایا: ”کیا میں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کی طرف تیری رہنمائی کروں؟ (‏‏‏‏اور وہ ہے یہ ذکر) «لاحول ولا قوة الا بالله» (‏‏‏‏برائی سے بچنے کی قوت اور نیکی کرنے کی طاقت نہیں ہے مگر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے۔“

2986

Silsila Sahiha #2986

Sahih

-" اكثروا من قول لا حول ولا قوة إلا بالله، فإنها كنز من كنوز الجنة".-" أكثروا من قول لا حول ولا قوة إلا بالله، فإنها كنز من كنوز الجنة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «لاحول ولا قوة الا بالله» ‏‏‏‏ ”برائی سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت نہیں ہے، مگر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے“، کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کرو، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔“