Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 22 · Chapter 1972

فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

سریلی آواز میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا

2 hadiths in this chapter

2913

Silsila Sahiha #2913

Sahih

- (إن عبد الله بن قيس- او الاشعري- اعطي مزمارا من مزامير آل داود).- (إنّ عبد الله بن قيس- أو الأشعري- أعطي مزماراً من مزامير آل داود).

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک عبداللہ بن قیس یا اشعری کو داود کی سروں میں سے ایک سر دی گئی ہے۔“

2914

Silsila Sahiha #2914

Sahih

- (تعلموا كتاب الله واقتنوه، وتغنوا به، فو الذي نفس محمد بيده؟! لهواشد تفلتا من المخاض من العقل).- (تعلَّموا كتاب الله واقتنُوه، وتغنُوا به، فو الذِي نفسُ محمَّدٍ بيدهِ؟! لهُوأشدُّ تفلُّتاَ من المخاضِ من العُقُلِ).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔ ہم مسجد میں بیٹھے قرآن مجید کی تلاوت کر رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، ہم پر سلام کہا، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سلام کا جواب دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کی کتاب کی تعلیم حاصل کرو، اس کو محفوظ رکھو اور ترنم اور غنا کے ساتھ تلاوت کیا کرو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (‏‏‏‏ صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! یہ قرآن رسی سے نکل کر بھاگنے والی اونٹنی کی بہ نسبت (‏‏‏‏سینوں سے) جلدی نکل جانے والا ہے۔“