Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1913

آداب اور اجازت طلب کرنا

والدین کے بعد کے تعلق داروں سے حسن سلوک کرنا

1 hadith in this chapter

2843

Silsila Sahiha #2843

Sahih

-" من احب ان يصل اباه في قبره، فليصل إخوان ابيه بعده".-" من أحب أن يصل أباه في قبره، فليصل إخوان أبيه بعده".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں مدینہ منورہ آیا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما میرے پاس آئے اور پوچھا: کیا آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کے پاس کیوں آیا ہوں؟ میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو اپنے فوت شدہ باپ سے حسن سلوک کرنا چاہتا ہے، وہ اس کے بعد اس کے (‏‏‏‏اسلامی) بھائیوں سے صلہ رحمی کے (‏‏‏‏تقاضے) پورے کرے۔“ میرے باپ عمر اور تیرے باپ کے مابین بھائی چارہ اور محبت تھی، میں نے چاہا کہ اس کے تقاضے پورے کروں۔