Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1905

آداب اور اجازت طلب کرنا

میزبانی میں زیادہ تکلف نہ کیا جائے

2 hadiths in this chapter

2833

Silsila Sahiha #2833

Sahih

-" لا يتكلفن احد لضيفه ما لا يقدر عليه".-" لا يتكلفن أحد لضيفه ما لا يقدر عليه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی آدمی مہمان کے لیے اپنی استطاعت سے بڑھ کر تکلف نہ کرے۔“

2834

Silsila Sahiha #2834

Sahih

-" نهانا عن التكلف (للضيف)".-" نهانا عن التكلف (للضيف)".

اردو ترجمہ · Urdu

شقیق کہتے ہیں کہ میں اور میرا ایک دوست سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، انہوں نے (‏‏‏‏بطور میزبانی) روٹی اور کوئی نمکین چیز پیش کی اور کہا: اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکلف سے منع نہ کیا ہوتا تو میں تمہاری خاطر میں تکلف کرتا۔ میرے دوست نے کہا: اگر نمکین ڈش میں پہاڑی پودینہ ڈال دیا جاتا (‏‏‏‏تو بہت اچھا ہوتا)۔ انہوں نے کوئی لوٹا نما برتن بطور گروی سبزی فروش کی طرف بھیجا اور پودینہ منگوایا۔ جب ہم کھانا کھا چکے تو میرے دوست نے کہا: ساری تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں اس رزق پر قناعت کرنے کی توفیق بخشی۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر تو نے اپنے رزق پر قناعت کی ہوتی تو میرا برتن سبزی فروش کے پاس گروی نہ پڑا ہوتا۔