Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1871

آداب اور اجازت طلب کرنا

بعض مریضوں کی تیمار داری جبریل امین کرتے ہیں

1 hadith in this chapter

2794

Silsila Sahiha #2794

Sahih

- (ذاك جبريل عليه السلام، وإن منكم لرجالا لو ان احدهم يقسم على الله لابره)- (ذاك جبريلُ عليه السلامُ، وإنَّ منكم لرِجَالاً لو أنَّ أحدَهم يقسمُ على الله لأبرَّه)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری آدمی کی بیمار پرسی کے لیے تشریف لے گئے، جب اس کے گھر کے قریب پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے محسوس ہوا کہ اندر کوئی آدمی باتیں کر رہا ہے، لیکن جب اس سے اجازت طلب کی اور اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ (‏‏‏‏ اس انصاری کے) علاوہ کوئی اور آدمی موجود نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”مجھے ایسے سنائی دیا کہ تم کسی آدمی سے گفتگو کر رہے تھے؟“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! بخار کی وجہ سے لوگوں کی باتیں مجھے اچھی نہیں لگ رہی تھیں، سو میں اندر آ گیا، کیا دیکھتا ہوں کہ ایک آدمی میرے پاس آیا، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بہترین مجلس والا اور عمدہ گفتگو والا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تو جبریل تھا، تم میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں کہ اگر وہ اللہ تعالیٰ کو قسم دے دیں تو وہ ان کی قسم پوری کر دیتا ہے۔“