Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1833

آداب اور اجازت طلب کرنا

اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کا انجام خیر

3 hadiths in this chapter

2742

Silsila Sahiha #2742

Sahih

-" إن رجلا زار اخا له في قرية، فارصد الله تعالى على مدرجته ملكا، فلما اتى عليه الملك قال: اين تريد؟ قال: ازور اخا لي في هذه القرية، قال: هل له عليك من نعمة (تربها)؟ قال: لا، إلا اني احببته في الله، قال: فإني رسول الله إليك ان الله عز وجل قد احبك كما احببته له".-" إن رجلا زار أخا له في قرية، فأرصد الله تعالى على مدرجته ملكا، فلما أتى عليه الملك قال: أين تريد؟ قال: أزور أخا لي في هذه القرية، قال: هل له عليك من نعمة (تربها)؟ قال: لا، إلا أني أحببته في الله، قال: فإني رسول الله إليك أن الله عز وجل قد أحبك كما أحببته له".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی کسی دوسری بستی میں اپنے بھائی کی زیارت کے لیے گیا، اللہ تعالیٰ راستے میں اس کے انتظار میں ایک فرشتہ بٹھا دیا، جب وہ شخص اس کے پاس سے گزرا، تو فرشتے نے پوچھا: تم کہاں جا رہے ہو؟ اس نے کہا: اس بستی میں میں میرا بھائی رہتا ہے، اس کی زیارت کے لیے جا رہا ہوں۔ فرشتے نے پوچھا: کیا اس کا تم پر کوئی احسان ہے؟ جس کی وجہ سے تم یہ تکلیف اٹھا رہے ہو اور اس کا بدلہ اتارنے جا رہے رہو؟ اس نے کہا: نہیں۔ صرف اس لیے جا ر ہا ہوں کہ میں اس سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔ فرشتے نے کہا: میں تیری طرف اللہ تعالیٰ کا فرستادہ ہوں (اور یہ بتانے کے لیے آیا ہوں کہ) اللہ تعالیٰ بھی تجھ سے محبت کرتا ہے جیسے تو اس سے اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرتا ہے۔“

2743

Silsila Sahiha #2743

Sahih

-" ما احب عبد عبدا لله إلا اكرمه الله عز وجل".-" ما أحب عبد عبدا لله إلا أكرمه الله عز وجل".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بھی کوئی بندہ کسی سے اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے عزت عطا کرتا ہے۔“

2744

Silsila Sahiha #2744

Sahih

-" ما تحاب رجلان في الله إلا كان احبهما إلى الله عز وجل اشدهما حبا لصاحبه".-" ما تحاب رجلان في الله إلا كان أحبهما إلى الله عز وجل أشدهما حبا لصاحبه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بھی دو آدمی آپس میں اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرتے ہیں تو ان میں سے اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب وہ ہوتا ہے جو اپنے دوست سے اس کی بہ نسبت زیادہ محبت کرنے والا ہوتا ہے۔“