Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1829

آداب اور اجازت طلب کرنا

ایک مجرم کی وجہ سے پورے قبیلے کی مذمت کرنا سنگین جرم ہے، حقیقی باپ سے نسبت کی نفی کرنا سنگین جرم ہے

2 hadiths in this chapter

2736

Silsila Sahiha #2736

Sahih

-" إن اعظم الناس جرما إنسان شاعر يهجو القبيلة من اسرها ورجل تنفى من ابيه".-" إن أعظم الناس جرما إنسان شاعر يهجو القبيلة من أسرها ورجل تنفى من أبيه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”لوگوں میں سب سے بڑا مجرم وہ شاعر ہے جو پورے قبیلے کی مذمت کرتا ہے اور وہ آدمی جو اپنے (‏‏‏‏حقیقی) باپ کا انکار کر دیتا ہے۔“

2737

Silsila Sahiha #2737

Sahih

-" إن اعظم الناس فرية لرجل هجا رجلا، فهجا القبيلة باسرها ورجل انتفى من ابيه وزنى امه".-" إن أعظم الناس فرية لرجل هجا رجلا، فهجا القبيلة بأسرها ورجل انتفى من أبيه وزنى أمه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جھوٹا الزام لگانے میں سب سے بڑا مجرم وہ ہے، جو ایک آدمی کے عیوب بیان کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ اس کے پورے قبیلے کی مذمت کر دیتا ہے اور وہ آدمی بھی ہے جو اپنے (‏‏‏‏حقیقی) باپ کا انکار کر کے اپنی ماں کو زانیہ قرار دیتا ہے۔“