Silsila Sahiha #2722
-" الا اخبركم بالمؤمن؟ من امنه الناس على اموالهم وانفسهم والمسلم من سلم الناس من لسانه ويده والمجاهد من جاهد نفسه في طاعة الله والمهاجر من هجر الخطايا والذنوب".-" ألا أخبركم بالمؤمن؟ من أمنه الناس على أموالهم وأنفسهم والمسلم من سلم الناس من لسانه ويده والمجاهد من جاهد نفسه في طاعة الله والمهاجر من هجر الخطايا والذنوب".
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: ”کیا میں تمہیں مومن کے بارے نہ بتلا دوں کہ وہ کون ہوتا ہے؟ (یاد رکھو) مومن وہ ہے کہ جس سے لوگ اپنے مالوں اور جانوں کے بارے میں پرامن رہیں، مسلمان وہ ہے کہ جس کی زبان اور ہاتھ سے لوگ محفوظ رہیں، مجاہد وہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے سلسلے میں اپنے نفس سے لڑے اور مہاجر وہ ہے جو خطاؤں اور گناہوں کو ترک کر دے۔“