Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 20 · Chapter 1672

اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی رضا مندی یا ناراضگی کی علامت

1 hadith in this chapter

2508

Silsila Sahiha #2508

Sahih

- (إني لاعرف غضبك ورضاك؛، قال: إنك إذا كنت راضية، قلت: بلى، ورب محمد! وإذا كنت ساخطة؛ قلت: لا، ورب إبراهيم!).- (إنّي لأعرف غضبكِ ورضاكِ؛، قال: إنّك إذا كنت راضية، قلت: بلى، وربِّ محمد! وإذا كنت ساخطة؛ قلت: لا، وربِّ إبراهيم!).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تیری ناراضگی اور رضا مندی کو پہچان لیتا ہوں۔“ وہ کہتی ہیں: میں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! آپ کیسے پہچان لیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم راضی ہوتی ہو تو ”رب محمد کی قسم!“ کہتی ہو اور جب ناراض ہوتی ہو تو ”رب ابراہیم کی قسم! کہتی ہو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے کہا: جی ہاں، (‏‏‏‏لیکن) میں صرف آپ کا نام لینا ہی چھوڑتی ہوں (‏‏‏‏دل میں کوئی ناراضگی نہیں ہوتی)۔