Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 20 · Chapter 1653

اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

ہر عروج کو زوال ہے

1 hadith in this chapter

2489

Silsila Sahiha #2489

Sahih

- (إن حقا على الله: ان لا يرفع شيئا من الدنيا إلا وضعه).- (إنّ حقاً على الله: أن لا يرفع شيئاً من الدنيا إلا وضعه).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اونٹنی تھی، اس کو عضبا کہا جاتا تھا اور کوئی (‏‏‏‏دوسری اونٹنی) اس سے آگے نہیں گزر سکتی تھی۔ ایک بدو اپنے اونٹ پر آیا، وہ ا‏‏‏‏س سے آگے نکل گیا، یہ بات مسلمانوں پر بڑی گراں گزری، وہ کہنے لگے کہ عضبا تو پیچھے رہ گئی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ پر حق ہے کہ وہ دنیا میں جس چیز کو رفعت عطا کرے، اسے پست بھی کرے۔“