Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 20 · Chapter 1584

اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

غیبت کا مفہوم

2 hadiths in this chapter

2361

Silsila Sahiha #2361

Sahih

-" الغيبة ان تذكر من المرء ما يكره ان يسمع".-" الغيبة أن تذكر من المرء ما يكره أن يسمع".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا مطلب بن عبدالملک بن حنطب سے مرسلاً روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: غیبت کیا ہے؟ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی آدمی کی ایسی بات بیان کرنا، جس کو وہ سننا ناپسند کرے۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگرچہ وہ بات حق (‏‏‏‏اور درست) ہو؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تو نے (‏‏‏‏کسی کے بارے میں) غیر حق بات کی تو وہ تو بہتان ہو گا (‏‏‏‏نہ کہ غیبت)۔“

2362

Silsila Sahiha #2362

Sahih

-" حسبك إذا ذكرت اخاك بما فيه".-" حسبك إذا ذكرت أخاك بما فيه".

اردو ترجمہ · Urdu

عمرو بن شعیب اپنے باپ سے، وہ ان کے دادا سے اور وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں‌ وہ کہتے ہیں کہ صحابہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: وہ اس وقت تک نہیں کھاتا جب تک اسے کھلایا نہ جائے اور جب تک اسے سوار نہ کیا جائے وہ سوار بھی نہیں ہوتا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کی غیبت کی ہے۔“ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم نے وہی (‏‏‏‏عیب) بیان کیا ہے جو اس میں موجود ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(‏‏‏‏کسی کی غیبت کے لیے) تجھے یہی کافی ہے کہ تو اپنے بھائی کے اس (‏‏‏‏عیب) کا ذکر کرے جو اس میں ہے۔“