Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 20 · Chapter 1583

اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

چغل خوری کا مفہوم

2 hadiths in this chapter

2359

Silsila Sahiha #2359

Sahih

-" اتدرون ما العضه؟ قالوا: الله ورسوله اعلم، قال: نقل الحديث من بعض الناس إلى بعض ليفسدوا بينهم".-" أتدرون ما العضه؟ قالوا: الله ورسوله أعلم، قال: نقل الحديث من بعض الناس إلى بعض ليفسدوا بينهم".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ چغل خوری کیا ہے؟“ صحابہ نے عرض کی: الله اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے درمیان فساد ڈالنے کے لیے بعض کی باتیں بعض کو بیان کرنا۔“

2360

Silsila Sahiha #2360

Sahih

-" الا انبئكم ما العضه؟ هي النميمة القالة بين الناس، وفي رواية: النميمة التي تفسد بين الناس".-" ألا أنبئكم ما العضه؟ هي النميمة القالة بين الناس، وفي رواية: النميمة التي تفسد بين الناس".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بلاشبہ محمد صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تم کو نہ بتلاؤں کہ «عضه» کیا ہے؟ یہ لوگوں کے درمیان چغلی کرنا ہے۔“ اور ایک روایت میں ہے: ”وہ چغلی جو لوگوں کے درمیان فساد برپا کر دے۔“